ایس۔ایچ۔او تھانہ سٹی چترال SI بلبل حسن کی کباڑ کاروبار سے وابستہ افراد کے ساتھ تھانہ سٹی چترال میں خصوصی میٹنگ

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کے خصوصی ہدایات پر ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل چترال سجاد حسین کی سربراہی میں ایس۔ایچ۔او تھانہ سٹی چترال SI بلبل حسن کی کباڑ کاروبار سے وابستہ افراد کے ساتھ تھانہ سٹی چترال میں خصوصی میٹنگ کا انعقاد
میٹنگ میں امن و امان کی صورتحال، مشکوک اشیاء کی خرید و فروخت ، اور چوری شدہ سامان کی روک تھام کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کی گئیں۔
ایس۔ایچ۔او تھانہ سٹی چترال نے کباڑ ڈیلرز پر زور دیا کہ وہ ہر قسم کی خرید و فروخت کا مکمل ریکارڈ مرتب کریں اور کسی بھی مشکوک فرد یا سامان کے بارے میں فوری طور پر پولیس کو اطلاع دیں۔ انہوں نے کہا کہ جرائم کے خاتمے اور معاشرے میں امن کے قیام کیلئے تاجروں اور پولیس کے درمیان باہمی تعاون انتہائی ضروری ہے۔
اجلاس میں شریک کباڑ کاروبار سے وابستہ افراد نے پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے قانون کی پاسداری اور مشکوک سرگرمیوں کی بروقت اطلاع دینے کے عزم کا اظہار کیا۔



