402

امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا مشتاق احمد خان اتوار کے روز سے چترال کے چار روزہ دورے پر پہنچ رہے ہیں

چترال ( نمائندہ ڈیلی چترال) امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا مشتاق احمد خان اتوار کے روز سے چترال کے چار روزہ دورے پر پہنچ رہے ہیں جس کے دوران وہ چترال اور ضلعے کے مختلف مقامات بونی، شاگرام، وریجون اور دروش میں اجتماعات عام سے خطاب کرنے کے سا تھ عوام کو درپیش مشکلات سے بھی آگہی حاصل کریں گے۔ جماعت اسلامی ضلع چترال کے امیر مولانا جمشید احمد نے چترال پریس کلب میں میڈیا کو بتایاکہ امیر صوبہ کا دورہ موجودہ حالات میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ چترال کے عوام اس وقت کئی مسائل کا سامنا ہے اور گزشتہ سال کی سیلاب اور زلزلے کی تباہ کاریوں کی اثرات سے ابھی تک دوچار ہیں۔انہوں نے کہاکہ امیر صوبہ کا یہ دورہ عوامی اور تنظیمی دونوں نوعیت کا ہے جس کے لئے چترال کے عوام اور جماعت اسلامی کے کارکن اس دورے کوکامیاب بنانے کے لئے دن رات کوششوں میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہاکہ امیر صوبہ پیر کے دن چترال شہر میں ایک عظیم الشان ورکرز اوریوتھ کنونشن سے دورے کا باقاعدہ آغازکریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں