ایکٹنگ ڈی۔پی۔او لوئر چترال عتیق الرحمن کی زیر صدارت سکیورٹی میٹنگ کا انعقاد

ایکٹنگ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال عتیق الرحمن کی زیر صدارت ڈی۔پی۔او آفس بلچ میں سکیورٹی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔میٹنگ میں ایس۔پی۔انوسٹی گیشن اقبال کریم ، ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل لٹکوہ احمد عیسیٰ ، AD IB تمیزالدین، پریذیڈنٹ اسماعیلی ریجنل کونسل ظفر احمد، ایونٹ کوارڈینیٹر اسماعیلی ریجنل کونسل میر حسام الدین، سیکیورٹی کوارڈینیٹر اسماعیلی ریجنل کونسل انور بیگ ، انچارچ ٹریفک پولیس وارڈن ASI جنگ باز خان اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
میٹنگ کا مقصد پرنس رحیم آغا خان کے متوقع دورہ لوئر چترال کے موقع پر کئے جانے والے سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لینا تھا۔ اس دوران داخلی و خارجی راستوں، پارکنگ، ٹریفک مینجمنٹ، ایمرجنسی رسپانس، سکیورٹی ڈپلائمنٹ اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایکٹنگ ڈی۔پی۔او لوئر چترال نے متعلقہ افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں اور مختلف اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ برقرار رکھا جائے تاکہ امن و امان کی صورتحال ہر صورت برقرار رہے۔





