جماعت اسلامی لوئر چترال کے زمہ داران ، زونل امراء اور مقامی امراء کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت امیر ضلع وجیہ الدین منعقد

جماعت اسلامی لوئر چترال کے زمہ داران ، زونل امراء اور مقامی امراء کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت امیر ضلع وجیہ الدین منعقد ہوا۔جس میں گزشتہ دنوں بنو قابل پروگرام کی کامیابی پر اللہ تعالٰی کا شکر ادا کرنے کے ساتھ ساتھ الخدمت انتظامیہ،تمام متعلقین اور ان سب نوجوانوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا جنہوں نے دن رات ایک کرکے اس کو کامیابی سے ہمکنار کیا اور اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ ان طلباء و طالبات کی خوابوں کو ان شاء اللہ تعالٰی پورا کیا جائیگا۔ اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ جماعت اسلامی کے ممبر شپ مہم کو بھرپور طریقے سے چلایا جائیگا۔تمام ویلیج کونسلز میں ممبر شپ کیمپ لگائے جائیں گے اور لوئر چترال میں بیس ہزار سے زیادہ مردو خواتین ممبر بنائے جائیں گے۔یہ ممبر شپ مہم اسلام کے عادلانہ نظام ، پاکستان کے ترقی و استحکام اور عوام کے حقوق کیلئے جماعت اسلامی کے قومی ایجنڈے کا حصہ ہوگا۔اجلاس میں 31 مئی کو 10بجے صبح المرکز الاسلامی دینین میں ایک گرانٹ عید ملن پارٹی منعقد کرنے کا بھی فیصلہ ہوا۔اور یہ بات بھی ڈسکس ہوئی کہ کرپشن کے حوالے سے تمام تر تفصیلات سامنے آنے کے بعد بھی کرپٹ عناصر کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جارہی اور انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے اجلاس میں اس حوالےسے کوئی حتمی لائحہ عمل کا اعلان عید ملن پارٹی میں کرنے کا فیصلہ ہوا۔



