تازہ ترین

شیشی کوہ قتل کیس کے ملزمان 24 گھنٹے کے اندر آلہ قتل سمیت گرفتار

لوئر چترال پولیس نے آلون بانڈہ دوباژ شیشی کوہ میں پیش آنے والے قتل کے واقعے میں ملوث مرکزی ملزمان کو مشکل گزار پہاڑی علاقے سے گرفتار کرلیا ہے۔

ایکٹنگ ڈی۔پی۔او لوئر چترال عتیق الرحمن نے شیراٹی شیشی کوہ واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے واقعے میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کے لئے ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل دروش رحمان یوسف کو خصوصی ٹاسک دیا تھا ۔

ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل دروش رحمان یوسف کی سربراہی میں ایس۔ایچ۔او تھانہ دروش SI ابرار احمد اور Oii SI عبدالہادی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مشکل اور دشوار گزار پہاڑی راستوں کا سفر کرکے ملزم تک رسائی حاصل کرکے کامیاب کارروائی کے دوران واقعے میں ملوث ملزمان میر اعظم خان اور محمد نور پسران سید احمد ساکنان شیراٹی شیشی کوہ کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا۔

ایکٹنگ ڈی۔پی۔او لوئر چترال عتیق الرحمان نے ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل دروش ، ایس ایچ او تھانہ دروش اور ان کی ٹیم کی بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے کہا کہ پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button