تازہ ترین

لوئر چترال: عیدالاضحیٰ پر قربانی کی کھالیں اور چندہ جمع کرنے پر دفعہ 144 نافذ، بلا اجازت جمع آوری پر مکمل پابندی

چترال/ ڈپٹی کمشنر و ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ لوئر چترال راؤ محمد ہاشم عظیم نے عیدالاضحیٰ 2026 کے پیشِ نظر امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور غیر قانونی فنڈنگ کو روکنے کے لیے ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔

​سرکاری اعلامیے کے مطابق عیدالاضحیٰ کے موقع پر قربانی کی کھالیں، نقد چندہ، فنڈز یا کسی بھی قسم کے عطیات جمع کرنے پر مکمل پابندی ہوگی۔

​یہ حکم نامہ ضلع لوئر چترال کی حدود میں فوری طور پر نافذ العمل ہو گیا ہے اور اگلے 20 دنوں تک برقرار رہے گا۔

​کوئی بھی فرد، تنظیم، فلاحی ادارہ، ایسوسی ایشن یا مذہبی ادارہ متعلقہ حکام کی پیشگی اجازت کے بغیر کھالیں یا چندہ جمع کرنے کا مجاز نہیں ہوگا۔

​ضلعی انتظامیہ کے مطابق حکم نامے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

​ضلعی انتظامیہ نے عوام الناس سے گزارش کی ہے کہ وہ امن و امان کے قیام کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور اپنے عطیات و قربانی کی کھالیں صرف حکومت کے منظور شدہ اور مجاز اداروں کو ہی دیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button