مضامین

شندور پولو فیسٹیول۔۔۔۔ کاوشات اقبال سے ایک ورق۔۔۔محمد اقبال شاکر

سیاحت کو اگر روح کی تازگی اور قدرت کی خوبصورتی سے وابسطہ ہونے کا انمول زریعہ ہےتو کم نہ ہو گا۔ ایسی دلکش دلفریب مقام کی خوبصورتی بیان کرنے کیلے الفاظ کا چناو اکثر ماند پڑ جاتے ہیں سیاحت کے یہ مقام صرف زمین کے حصے نہیں ہوتے بلکہ قدرت کے وہ زندہ شاہکار ہوتے ہیں جہاں کاٸنات اپنی حسین روپ دکھاتی ہے بلند وبالا سفید برف پوش پہاڑ ایک انوکھا سکون اور عظمت کا احساس دلاتی ہیں اور ان کے دامن سے نکلتے ہوۓ دودھ جیسے پانی کے جھرنے اور ندیوں کی سنگیت ستار کی سُر کی طرح کانوں میں رس گھولتا ہے سورج کی صبح کی کرن جب پڑتی ہے تو ہریالی اور درختوں پر بکھری شبنم موتیوں کی طرح چمکنے لگتی ہے ہوا میں پھیلی پھولوں کی دھیمی خوشبواور اس کے اوپر تتلیوں کا قطار اور پرندوں کی چہچہاہٹ انسان کو روز کی تھکن بھلا کر فطرت کی گود میں سُلا دیتی ہے۔
دن کے وقت ان مقامات کا حسن ہرن ،مارخور، یاک اور بارہ سینگا کا رقص آنکھوں کو خیرہ کرتا ہے تو شام کا منظر اور بھی دلفریب ہوتا ہے غروب آفتاب کے وقت قدرت کے گود میں لیٹا آسمان پر بکھرے رنگ ،بادل کے آوارہ ٹکڑوں کی رم جم اور تاروں کی چادر تن جاتی ہے تو کسی دور سے کسی پر سکون جھیل میں ان کا عکس جھلملاتا ہے تو یوں لگتا ہے کہ زمین پر کوٸی کہکشاں اتر آٸی ہے ۔۔۔۔
ایسی جگہیں انسان کو نہ صرف خوبصورتی فراہم کرتی ہیں بلکہ اندرونی سکوں اور نٸی توانائی بخشتی ہیں یہ قدرت کے وہ شاعر ہیں جو ہر دیکھنے والے کی دل موہ لیتی ہیں میرا مقصد پُرامن اور محبتوں کی دھرتی چترال۔۔۔
شندور پولو گراونڈ جو شندور ٹاپ کے نام سے جانا جاتا ہے جس تک رساٸی چترال ہی سے شروع ہوتی ہے جو ضلع اپر چترال اور گلگت کے درمیان میں واقع ہے یہ سالانا شندور پولو فیسٹیول کی میزبانی کرتا ہے جس میں چترال اور گلگت کی نماٸندگی کرنے والی ٹیموں کے درمیان پولو میچ ہوتا ہے جو ہر سال ١١تا١٣ جون تک ہوتا ہے یہ گراونڈ شندور نشنل پارک اور شندور جھیل کے قریب واقع ہے اس جھیل میں ٹراوٹ مچھلیاں وافر مقدار میں پاۓ جاتے ہیں جہاں سیاحوں کو پولو میچ دیکھنے کے علاوہ لذیذ ٹراوٹ مچھلی کھانے کو بھی مل جاتا ہے اس جھیل کی لمباٸی دو کلومیٹر چوڑائی زیادہ سے زیادہ ٠٠٧٥٤کلومیٹر ہے زیادہ سے زیادہ گہراٸی ٨٠فٹ ٢٤میٹر ہے نومبر تا اپریل یہ جھیل منجمد پڑتی ہے
شندور دنیا کا بلند تریں پولو گراونڈ ہے جہاں پر ہر سال گلگت اور چترال کے ٹیموں کے مابین پولو کا مقابلہ دیکھنے کیلے دنیا بھر سے سیاح چترال اور گلگت سے شندور کا رخ کرتے ہیں خطروں کا کھیل اور بادشاہوں کا کھیل پولو سے لطف اندوز ہوتے ہیں چترال کی حسین وادی تمام اندرونی اور بیرونی سیاحوں کو دعوت اور خوش آمدید کہتا ہے جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان اعصاب شکن پولو میچ کھیلا جاتا ہے اس میں پولو کے علاوہ پیرا گلاٸڈرز کے کرتب،موسیقی
لوک رقص اور بھی دوسرے روایتی کھیل بڑے نمایاں انداز میں کیا جاتا ہے اس کے علاوہ ٹراوٹ ماہی گیری،پہاڑوں پہ چڑھنا،چہل قدمی کرنا ،گھڑ سواری کرنا،برف سے ڈھکی پہاڑوں کو دیکھنا اور ٹھنڈے آب وہوا کا اپنا اپنا نرالا لطف ہے اگر آپ بھڑ بھاڑ اور روزمرہ کی تھکن سےدورسکون چاہتے ہیں تو شندور آنا نہ بھولیۓ جو آپ کی منتظر ہے۔۔۔۔۔۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button