مضامین

پاکستان اقوام عالم کا مصلح بن گیا۔۔۔۔……کاوشات اقبال سے ایک ورق۔۔

پاکستان اقوام متحدہ کے امن مشن میں دنیا بھر میں سب سے زیادہ کردار ادا کرنے والے والے ممالک میں سر فہرست ہے
حال ہی میں امریکہ ایران کے درمیان تاریخی امن معاہدے میں پاکستان نے جو تاریخی کردار ادا کیا اور اقوام عالم کو تیسری جنگ عظیم سے بچا کر اور اس میں جو کلیدی کردار ادا کیا ہے اور دنیا عالم کو بارود کی نہ تھامنے والی بو سے آذاد کرکے دنیا عالم کو امن کی خوشبودار نسیم سحر فراہم کر دیا جس سے خطے میں جنگ کے خطرناک ہولے تھام گٸے جس کی باقاعدہ تقریب سوٸزرلینڈ میں پاکستان کی میزبانی میں انجام پذیری کی طرف روان دوان ہے ۔۔جس سے پاکستان کا نام دنیاۓ عالم میں ”امن کےمصلح “کے طور پر تاریخ یاد رکھے گا۔۔
پاکستان 1947 سے اقوام متحدہ کا حصہ ہے اور اس نے دنیا کے مشکل ترین تنازعات میں امن کا کردار ادا بھی کیا ہے مگر یہ حالیہ امن کا معاہدہ انے والے وقتوں میں دنیا کی تقدیر بدلنے کا زریعہ ہوگا۔
پاکستان نے دو بڑی عالمی طاقتوں کو مذاکرات کی میز پر لاکر جنگ کے بادل چھان دٸیے ہیں بلکہ دنیاۓ عالم کو معاشی بحرانوں اور ترقی پر لگنے والے تباہ کاریوں سے بھی بچا لیا ہے اس تاریخی پیش رفت پر عالمی سطح پر پاکستانی کوششوں کو بے حد سراہا گیا ہے ۔پاکستان ہمیشہ سے عالمی مساٸل کشمیر،فلسطین وعیرہ کیلے بھی عالمی فورم پر آواز اٹھاتا رہا ہے۔اس کے علاوہ لاکھوں افعان مہاجرین کی بھی دہاٸیوں تک میزبانی کرکے پاکستان نے عالمی سطح پر انسانی ہمدردی کی تاریخی اور سب سے بڑی مثال قاٸم کی ہے
پاکستان مختلف علاقاٸی تنظیموں جیسے ایس سی او اور دیگر علاقائی فورمز کا سرگرم رکن ہے تاکہ خطے میں اقتصادی و امن روابط کو فروع اور ترقی دیا جا سکے اس کے علاوہ پاکستان نے جدید ٹکنالوجی کو بروۓ کار لاتے ہوۓاور زیادہ موثر امن مشنز قاٸم کرنے کیلے اسلام آباد میں اقوام متحدہ کی امن کانفرنس کی میزبانی بھی کی ہے ۔ان تمام کوششوں کے باعث دنیاۓ عالم میں پاکستان کی حیثیت ایک پر امن اور ذمہ دار ملک کے طور پر ابھری ہے۔ اب دنیا میں پاکستان کا امن کے مصلح کے طور پر بھی جانے لگا ہے۔
ایران اور پاکستان کے درمیان تقریبا ٩٠٠کلو میٹر طویل مشترکہ طویل سرحداور گہرے ثقافت،مذہبی روابط موجود ہیں دوسری جانب پاکستان اور امریکہ کے تعلقات بھی کٸی دہاٸوں پر محیط ہیں اس بنا پر پاکستان نے اپریل کے مہینے میں کامیاب جنگ بندی کرواٸی جس کے نتجے میں آبناۓ ہر مز میں عالمی تواناٸی کی سپلاٸی بحال ہوٸی اور مسلسل خلیجی ممالک کو ساتھ لیکر تناو کم کرنے کیلے بیک ڈور امن کے مشن کو جاری رکھا پاکستان کی اس اہم سفارتی کامیابی کو چین،روس،نیوزی لینڈ ،برطانیہ اور دیگر معربی ممالک نے سراہا اور قدر کی نگاہ سے دیکھا۔ڈی ڈبلیو نے پاکستان کو خطے میں امن قاٸم کرنے والا ایک ذمہ دار ملک قرار دی ہے ۔
پاکستان نے امریکہ اور ایران کے درمیان سنگین اور خطرناک کشیدگی اور پچیدہ تنازع کے خاتمے میں اہم اور ناقابل فراموش مصلح کا کردار ادا کیا ہے پاکستان کی سفارتی کوششوں سے فریقین کے مابین حتمی جنگ بندی اور تاریخی معاہدہ ١٩جون ٢٠٢٦ کو سوٸیزر لینڈ باقاعدہ دستخطی تقریب بروز جمعہ بھی طٸے ہے جس سے پاکستان دنیاۓ عالم میں امن قاٸم کرنے اور امن کی دیا جلانے والے ریاست کا کردا ادا کیا ہے عالم اسلام میں اس سے اسلامی ملک کی پہلی اسلامی طاقت بننے کے اعزاز کے ساتھ امن کامصلح بننے کا عالمی کردار ادا کرنے کا اعزاز بھی اپنے نام کر لیا جو عالم اسلام میں امت کیلے اعزاز کی بات ہے۔اللہ اس پاک دھرتی کو قیامت تک سلامت رکھے امین
پاکستان زندہ باد

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button