پاکستان پیپلز پارٹی آپر چترال کا موڑکہو میں شمولیتی تقریب موڑکہو سے کئی نامور شخصیات کا پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان

اپر چترال (جمشیداحمد) اج اتوار کے دن پاکستان پیپلز پارٹی اپر چترال کا شمولیتی تقریب موڑکہو فخرالدین ہاوس وریجون میں منعقد ہوئی جس میں لوئیر چترال اور اپر چترال سے پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی قائیدیں پارٹی جیالے کارکنان اورموڑکہو عوام کی کثیر تعداد شرکت کی۔
شمولیتی تقریب کی صدارت پاکستان پیپلز پارٹی اپرچترال صدر سید شیر حسیں نے کی۔
جبکہ مہمان خصوصی سابق صوبائی وزیرصوبائی نائب صدر پی پی پی سلیم خان تھے۔
اس کے علاوہ سابق ایم پی اے سید سردارحسین سنیئر نائب صدرڈسٹرکٹ اپر چترال افضل قباد جنرل سکرٹری تحصیل موڑکہو مرسلیں جنرل سکرٹری تحصیل تورکہو میرگلاب خان سابق ناظم امیراللہ پروفیسر خلیل اللہ سراج علی خان ایڈوکیٹ مستنصرالدین انفارمیشن سکرٹری امجد علی ایونٹ کوڈینٹرناصر پیرذادہ ابولیس رام داسی محمد افضل ایڈوکیٹ سنیررہنما نظار ولی شاہ دیگر نے شرکت کی ۔
شمولیتی تقریب کا باقاعدہ اغاز حسیں احمد کی تلاوت کلام پاک سے کیا گیا تلاوت کلام پاک کے بعد باقاعدہ طور پرشمولتی پروگرام شروع ہوئی موڑکہو سے تعلق رکھنے مختلف پارٹیوں سے 15 افراد اپنے پارٹی چھوڑ کرپاکستان پیلز پارٹی میں باقاعدہ شمولیت کا علان کیا ان میں سب سے اہم معروف سیاسی خاندان سے تعلق رکھنے والے سماجی سیاسی شخصیت فخرالدین فخر نے اپنے خاندان سمیت پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ انہون اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ تبدیلی ایک فطری مشروط عمل ہے جب تک کسی فرد اپنے اپ میں تبدیلی کی خوائیش نہ لائے تو اللہ بھی اس کی حالت تبدیل نہیں کرتا
اس حوالے سے میں کئی عرصے سےایک جذبہ لیکرمثبت سوچ رہا تھا کہ کسطرح سے اپنے میں تبدیلی لاکرعلاقے اورمعاشرے کی بہتر خدمت کرسکواس جذبے کو لاکر میں نے سیاسی پلیٹ فارم اختیار کرکے پاکستان پیپلز پارٹی کی شہدوں کی قربانی اورپیپلز پارٹی بانی جیالے بلوربھٹو زرداری کی سیاست سے متاثر ہوکراپنے خاندان سمیت پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی اور ائیںدہ اس پارٹی کے لیے کوشش کرونگا۔
اس کے علاوہ سابق ایم پی اے سید سردار حسین افضل قباد مستنصر الدین گلاب خان مرسلین پروفیسرخلیل عزیز رامداسی صدر پی پی پی اپر چترال سید شیر حسین سراج علی خان ایڈوکیٹ نظار ولی شاہ بزورگ شخصیت یوسف علی بیگ دیگر نے خطاب کیے
سابق ایم پی اے سید سردار حسیں نے اپنے محسوس دلکش خطاب سے حاضرین کو محظوظ کیا اور پاکستان پیپلز پارٹی کی ملک کے لیے قرباںیوں اور خدمات پرمفصل روشنی ڈالی اور پارٹی کو منظم کرنے کا غزم کیا۔
مہمان حصوصی سابق وزیرسنیرنائب صوبائی صدرسلیم خان نے خطاب کیا انہوں اپنے خطاب میں پیپلز پارٹی میں نئے شامل ہونے والے معروف شخصیت فخرالدیں اور دیگر افراد کو پارٹی میں خوش امدید کہا اورشمولیت اختیار کرنے پران کا شکریہ ادا کیا انہوں پاکستان پیپلز پارٹی کے دورحکومت میں چترال کےلیے ترقیاتی مںصوبوں کا ذکرکیا انہوں نے کہا کہ تمام بڑے بڑے منصوبے پاکستان پیپلز پارٹی کے دور حکومت ہوئے ہیں جن میں چترال بائی پاس روڈ چترال گولین گول بجلی مسلہ لواری ٹینل کی امدورفت کا مسلہ ہزاروں ملازمین کی ملازمتوں پرتقرری دیگر شامل تھے جو پیپلز پارٹی کے دورے اقتدار میں ہوئے ہیں
لیکن اج بدقسمتی سے ہمارے نمایندے تبدیلی کے نام لیکرجھوٹے وعدوں سے قوم کوگمراہ کررہے ہیں جوقابل افسوس ہے۔
انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیارکرکے ملک اورقوم
کی بہتر خدمت کرے اور ملک کا نام روشن کرے
صدرے محفل صدر اپر چترال سید شیر حسین نے خطاب کیا اور شرکا کا شکریہ ادا کیا اوراپر چترال میں وسی اور یونین کونسل سطح پرتنظم سازی کرکے پارٹی کو مزید مضبوط اورمنظم کرنے کا غزم کیا
اخر میں یہ تقریب دعائیہ کلمات کے ساتھ اختتام پزیرہوئی نظامت فرائیض نائیب صدر پی پی اپر چترال علی عظیم شاہ نے انجام دیں۔







