تازہ ترین

لوئر چترال پولیس کا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف خصوصی کریک ڈاؤن

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی ہدایات پر لوئر چترال پولیس اور ٹریفک وارڈنز نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف خصوصی کریک ڈاؤن کے دوران مختلف مقامات پر کارروائیاں عمل میں لائیں۔
کریک ڈاؤن کے دوران بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والے افراد، بغیر ڈرائیونگ لائسنس ڈرائیونگ کرنے والوں اور ضروری کاغذات کے بغیر موٹر سائیکل استعمال کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی اور متعدد افراد کے چالان کیے گئے۔
اسی طرح کم عمر (Under Age) موٹر سائیکل سواروں کے خلاف بھی کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔ کم عمر بچوں کے زیر استعمال موٹر سائیکلیں ضبط کرکے متعلقہ تھانوں میں بند کر دی گئیں جبکہ بعض معاملات میں والدین اور سرپرستوں کو بھی قانون کے مطابق تنبیہ اور قانونی کارروائی کے عمل سے گزارا گیا۔
لوئر چترال پولیس نے واضح کیا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف یہ کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی اور قانون شکنی کے مرتکب افراد کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
لوئر چترال پولیس / ٹریفک وارڈنز نے والدین ، اساتذہ اور عوام الناس سے ایک بار پھر اپیل کرتی ہے کہ وہ کم عمر بچوں کو موٹر سائیکل چلانے سے روکیں اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں تاکہ ٹریفک حادثات کی روک تھام اور قیمتی انسانی جانوں کا تحفظ ممکن بنایا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button