ضلعی انتظامیہ اور محکمہ امورِ نوجوانان اپر چترال کے زیراہتمام گورمنٹ ہائی سکول شونو اپر چترال میں نوجوانوں کے لیےیوتھ آگاہی و رہنمائی سیشن کا انعقاد

اپر چترال(جمشیداحمد)ضلعی انتظامیہ اپر چترال اور محکمہ امورِ
نوجوانان اپر چترال کے زیرِ اہتمام گورمنٹ ہائی سکول شونو اپر چترال میں نوجوانوں کے لیے ایک بامقصد یوتھ آگاہی و رہنمائی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔
جس کی صدارت مولانا حبیب اللہ انقلابی نے کی جب کہ ڈسٹرکٹ یوتھ افیسراپرچترال انیس الرحمن مہمان خصوصی تھے اور اعزازی مہمان کے حثیت سے قاضی رحیم اللہ تشریف فرما تھے۔
منعقدہ سیشن کا مقصد نوجوانوں میں خود اعتمادی کو فروغ دینا، ذہنی صحت کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا اور انہیں معاشرے میں مثبت اور تعمیری کردار ادا کرنے کی ترغیب دینا تھا۔
اس موقع پر مقررین نے نوجوانوں کی کردار سازی، تعلیمی و سماجی ترقی، اور ذہنی صحت کی اہمیت پر مفصل روشنی ڈالی۔ شرکاء کو درپیش چیلنجز، ان کے حل اور مستقبل کے مواقع کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔
اس نوعیت کی سرگرمیوں کا مقصد نوجوان نسل کو بااختیار بنانا، ان کی صلاحیتوں کو نکھارنا اور انہیں ایک ذمہ دار، پرعزم اور روشن مستقبل کی جانب رہنمائی فراہم کرنا ہے۔
محکمہ امورِ نوجوانان اپر چترال مستقبل میں بھی نوجوانوں کی فلاح و بہبود اور مثبت رہنمائی کے لیے مزید آگاہی و تربیتی سیشنز کا انعقاد کیا جائے گا۔
مقررین میں مولانا حبیب اللہ انقلابی مفتی رحیم اللہ ہیڈ ماسٹر خلیل الرحمن اور انیس الرحمن نے تقریر پیش کی اور نظامت کی فرائیض مولانا محمدقاسم نے انجام دی
اخر میں سالانہ امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں اسناد اور ٹرافیاں تقسیم کی گئی







