تازہ ترین

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے حیات آباد ٹول پلازہ انڈر پاس کا افتتاح کردیا ہے

۔ حیات آباد ٹول پلازہ انڈر پاس 1.6 ارب روپے کی لاگت سے 90 روز کی قلیل مدت میں مکمل کیا گیا جس کی مجموعی لمبائی 500 میٹر اور بیرل 130 میٹر طویل ہے۔ منصوبے میں 665 پائلز اور دو لین پر مشتمل انڈر پاس شامل ہے جو ڈی ٹور روڈ (باڑہ سائیڈ) سے رنگ روڈ کی جانب ٹریفک کی روانی کو بہتر بنائے گا۔ منصوبے کا بنیادی مقصد حیات آباد ٹول پلازہ اور اس سے ملحقہ شاہراہوں پر ٹریفک کے دباو کو کم کرنا، گاڑیوں کی آمدورفت کو آسان بنانا اور ڈی ٹور روڈ سے رنگ روڈ کی جانب ٹریفک کے لیے براہ راست اور ہموار راستہ فراہم کرنا ہے۔ انڈر پاس کی تکمیل سے ٹریفک کے غیر ضروری رکاو اور تاخیر میں کمی آئے گی جبکہ شہریوں کا قیمتی وقت بچے گا اور علاقے میں ٹریفک مینجمنٹ مزید موثر ہوگی۔منصوبے کی تکمیل سے حیات آباد اور ملحقہ علاقوں میں ٹریفک کے مسائل میں کمی، آمدورفت میں آسانی اور ٹریفک کی روانی میں نمایاں بہتری آئے گی۔افتتاحی تقریب میں صوبائی کابینہ اراکین مینا خان آفریدی، شفیع جان، میاں عمر کاکا خیل ، عدیل اقبال، اراکین قومی اسمبلی جنید اکبر، آصف خان اور پشاور سے منتخب پارلیمنٹرینز و پارٹی قیادت سمیت عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button