تازہ ترین

ڈپٹی کمشنر دیر پائین بشارت احمد کا تیمرگرہ میں مختلف سرکاری دفاتر کا اچانک دورہ، حاضری، سرکاری ریکارڈ اور عوامی سہولیات کا جائزہ

دیر پائین: ڈپٹی کمشنر دیر پائین  بشارت احمد نے آج صبح ہیڈکوارٹر تیمرگرہ میں مختلف سرکاری دفاتر کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے تحصیلدار دفتر بلامبٹ، تحصیلدار دفتر تیمرگرہ، ریونیو سیکشن، ریڈرز سیکشن اور ڈومیسائل برانچ کا معائنہ کیا اور دفتری امور، عملے کی حاضری، سرکاری ریکارڈ اور عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

 

دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے دفاتر میں موجود سائلین سے ملاقاتیں کیں اور ان سے درخواستوں پر پیش رفت، عوامی شکایات کے ازالے اور سرکاری امور کی انجام دہی کے حوالے سے معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے متعلقہ افسران اور اہلکاروں کی حاضریاں چیک کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف شعبہ جات کے سرکاری ریکارڈ کا بھی معائنہ کیا۔

 

پودے پہچانیں

ڈپٹی کمشنر نے ریونیو عملے اور متعلقہ شعبہ جات کے انچارجز کو ہدایت کی کہ عوامی درخواستوں اور شکایات پر مقررہ وقت کے اندر مؤثر کارروائی یقینی بنائی جائے اور سائلین کو بلاوجہ دفاتر کے چکر لگانے سے بچایا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوام کو بروقت، شفاف اور سہل انداز میں سرکاری خدمات کی فراہمی انتظامی ترجیحات میں شامل ہے۔

دورے کے دوران غیر حاضر عملے کے خلاف محکمانہ کارروائی کے احکامات بھی جاری کیے گئے۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام افسران اور اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ مقررہ وقت پر اپنی حاضری یقینی بنائیں اور دفتری اوقات کے دوران اپنی سرکاری ذمہ داریاں پوری پابندی اور ذمہ داری کے ساتھ ادا کریں۔

ڈپٹی کمشنر بشارت احمد نے اس بات پر زور دیا کہ سرکاری دفاتر میں نظم و ضبط برقرار رکھنے، دفتری امور میں شفافیت لانے اور عوامی شکایات کے بروقت ازالے کے لیے تمام متعلقہ افسران اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دیں، تاکہ شہریوں کو بہتر اور معیاری سرکاری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button