کرپشن پر زیرو ٹالرنس ہے، تمام جاری اور مکمل شدہ منصوبوں کی شفافیت پر نظر ثانی ہوگی،ڈپٹی کمشنر اپر چترال۔

بونی(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع اپر چترال کا نمائندہ وفد پارٹی صدر سید شیر حسین کی سربراہی ڈپٹی کمشنر اپر چترال ارشد خان سے ملاقات کی،اس ملاقات کا بنیادی مقصد اقتدار کی منتقلی کے بعد نئے تعینات انتظامیہ سے عوامی ترجیہات اور ترقیاتی کاموں سے متعلق گفت و شنید کرنا تھا، ڈپٹی کمشنر نے وفد کو یقین دلایا کہ واضح احکامات کی روشنی میں ضلع اپر چترال میں جاری و مکمل شدہ تمام ترقیاتی منصوبوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی، اس ضمن میں عوامی خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے مبینہ کرپشن کے الزامات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں گی، خاص کر ڈیزاسٹر 2024 کی مد میں ہونے والی ادائیگیوں کی چھان بین کے لیے کمیٹی مقرر کر رہے ہیں،جبکہ پی پی پی کارکنان نے محکمہ ٹی ایم اے، آر ڈی ڈی، محکمہ پبلک ہیلتھ اور اریگیشن ڈیپارٹمنٹ میں ہونے والی مبینہ بے ضابطگیوں کی شفاف تحقیقات کرکے زمے داران کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔وفد نے ڈپٹی کمشنر اپر چترال کو متاثرین سیلاب اور رمضان پیکج کے نام پر قومی خزانے کو آپس میں بندر بانڈ کرنے والوں کے نام عوام کے سامنے لانے کا مطالبہ کیا۔



