تازہ ترین
پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ PPAFنے ایون اینڈ ویلیز ڈویلپمنٹ پروگرام ( AVDP) کو اُن کی شاندار کارکردگی کی بنیاد پر تعریفی شیلڈ سے نوازا


آبنوشی سکیمیں ، آبپاشی نہریں ، حفاظتی پُشتے سمیت دیگر منصوبے شامل ہیں ۔ شب و روز محنت سے اُن کی تکمیل کرکے لوگوں کو مشکلات سے نکالنے کے اقدامات کئے جائیں ۔ شامہ مقبول نے کہا ۔ کہ ان پراجیکٹس کی تکمیل کے بعد بھی ڈیزاسٹر میں پی پی اے ایف اس علاقے میں مزید کام کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ۔ کیونکہ یہ علاقہ سیلاب اور دیگر آفات کی وجہ سے بہت زیادہ متاثر ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ایجوکیشن ، سکل ڈویلپمنٹ و زرعی پیداوار کی ترقی کیلئے بھی کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ جن میں خواتین کی شمولیت زیادہ ہوتی ہے ۔ قبل ازین اس تقریب کے مہمان خصوصی پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول ایون وقار احمد نے اپنے خطاب میں کہا ۔ کہ اے وی ڈی پی نے یونین کونسل ایون میں ہر شعبے میں قا بل تحسین خدمات انجام دی ہے ۔ جو کہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے ۔ گو کہ ادارے کو مختلف مسائل درپیش ہیں۔ لیکن ان کا مقصد صرف اور صرف کمیونٹی کی خدمت ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ایون میں فروغ تعلیم کے حوالے سے بھی اُن کی بڑی خدمات ہیں ۔ منیجر وزیر زادہ نے ا ے وی ڈی پی کی سابقہ کارکردگی پر روشنی ڈالی اور پی پی اے ایف کے حالیہ منصوبوں کے حوالے سے مہمانوں کو آگاہ کیا ، وائس چیرمین اے وی ڈی پی محمد ابراہیم ، ممبر بورڈ سابق ڈی او ایجوکیشن قاضی محمد عابداور سابق چیرمین رحمت الہی نے مہمانوں کی آمد پر اُن کا شکریہ ادا کیا ۔ اور پی پی اے ایف و چیپ ٹریننگ اینڈ کنسلٹنگ کی طرف سے تعریفی شیلڈ دینے پر اُن کا شکریہ ادا کیا ۔ تقریب میں اے کے آرایس پی کی طرف سے محمد یونس اور ناصر علی بھی موجود تھے ۔ جبکہ اس موقع پر اے وی ڈی پی کے بورڈ کے تمام ممبران کو تعریفی سرٹیفیکیٹ دیے گئے ۔