Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

یوم آزادی کے موقع پرجماعتہ الدعوۃ کاریلی ، کشمیر بنے گا پاکستان کے۔نعرے 

چترال:-جماعتہ الدعوۃ کی طرف سے چترال میں یوم آزادی  بڑے جوش وخروش سے منایا گیا۔اس موقع پر کشمیریوں کے حق میں ایک بڑی ریلی بھی نکالی گئی۔جس میں مختلف جماعتوں کے قائدین نے شرکت کی اور کشمیریوں کے حق میں اپنے جذبات کا اظہار کیا۔جماعتہ الدعوۃ دیر زون کے مسسؤل ابو ہارون اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن پاکستان رابطہ تنظیم کے مسؤل ابو بکر مدنی نے بھی خطاب کیا۔ ابو بکر مدنی نے 14 کی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مظلوم کشمیریوں کی جدوجہد آزادی اس وقت عروج پر ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام دشمن قوتیں منصوبہ بندی کے تحت یہاں باہم لڑائی جھگڑوں کا ماحول پیدا کرنا چاہتی ہیں۔ہمیں اپنی اندرونی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا اور کشمیریوں کی قربانیاں ضائع ہونے سے بچانا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بیرونی قوتیں حکومت پر دباؤ ڈال کر تعلیمی نصاب تبدیل کر وا رہی ہیں وہ نوجوان نسل کے دلوں سے اسلامی غیرت ختم کرنا چاہتی ہیں۔اہل پاکستان کو لا الہ الا اللہ کی بنیاد پر کھڑا کرنے کی ضرورت ہے۔ریلی میں موجود شرکاء نے کشمیر بنے گا پاکستان کے۔نعرے بھی لگائے میڈیا کوآرڈینیٹر فلاح انسانیت فاؤنڈیشن ابرار وحیدنے تمام مہمانوں کاشکریہ اداکیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button