Skip to content
چترال( شہریار بیگ سے) تحریک تحفظ پاکستان پارٹی ضلع چترال کے صدر بدیع الرحمن نے ایک اخباری بیان میں ایم کیو ایم چترال کے صدر سمیت پوری کابینہ کو ختم کرنے کے اعلان کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ الحاج عبد الرحمن نے انتہائی جرات کا مظاہرہ کیا ہے ایک محب وطن پاکستانی سے یہی توقع کی جاتی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ پاکستان اور ریاستی اداروں کے خلاف بولنے والوں کی زبانیں کاٹ دینی چاہیں۔اُنہوں نے کہا کہ الطاف حسین کو پاگل کہہ کر ایم کیو ایم کے قائدین خود کو بری الزمہ نہ سمجھیں۔ملک اور ملک سے باہرایم کیو ایم کے تمام دفاتر بند کر دینی چاہیے اورایم کیو ایم جیسے دہشت گرد تنظیم پر پابندی لگنی چاہیے۔
اگر آپ کو کسی مخصوص خبر کی تلاش ہے تو یہاں نیچے دئے گئے باکس کی مدد سے تلاش کریں