تازہ ترین
کوہاٹ میں شادی شدہ چترالی خاتون کو قتل کردیا گیا/لاش آبائی علاقہ میں سپردخاک کردی گئی؛ دروش میں احتجاجی جلسہ


گذشتہ دنوں مقتولہ کی لاش انکے خاوند کے گھر کے قریبی علاقے سے ملی۔ لاش پر بے تحاشہ تشدد کے نشان پا ئے گئے ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ مقتولہ کے شوہر نے اس ضمن میں دو دن قبل اپنی اہلیہ کے گمشدگی کی اطلاع مقامی تھانے کو کی تھی ۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ مقتولہ اپنے شوہر کی دوسری بیوی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتولہ خاتون کو چھپکے سے دفنایا جارہا تھا کہ اطلاع پر کوہاٹ کے جرما علاقے کی پولیس نے کاروائی کرکے لاش اپنی تحویل میں لی اور مقتولہ کے رشتہ داروں کے حوالے کیا۔
وی سی ناظم عمران الملک و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے اس واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس ضمن میں انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں اور مقتولہ کے خاوند اور اسکے بیٹوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے ۔مقررین نے چترال سے باہر شادیوں اور بڑھتے ہوئے نا خوشگوار واقعات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس ضمن میں عوامی آگاہی زور دیا۔درایں اثناء انجمن دعوت عزیمت تحصیل دروش کے صدر صلاح الدین طوفان نے ٹیلی فون پر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے مقتولہ کو جس بے دردی سے قتل کیا گیا ہے وہ انتہائی ظالمانہ اقدام ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایسے واقعات کے روک تھام کے اقدامات کئے جائیں۔