تازہ ترین
دارالامان کے لئے سرکاری زمین مہیا کرینگے۔ڈپٹی کمشنر چترال اُسامہ احمد وڑائچ


زمین مہیا کریں گے ۔ جس کیلئے اُن کے پاس زمین موجود ہے ۔قبل ازین ساوتھ ایشیا پارٹنر شپ پاکستان کے کو آرڈنیٹر محمد اسماعیل نے سیپ پاکستان کی سرگرمیوں پر روشنی ڈالی اور کہا ۔ کہ سیپ خواتین کی سیاسی عمل میں شمولیت ، تنازعات کے حل اور سماجی خدمات کے شعبوں ایجوکیشن اور ہیلتھ میں کام کرتا ہے ۔ اور ویلج ، تحصیل اور ڈسٹرکٹ فورم سمیت 3892مردوخواتین آواز فورم کے ممبر ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ سیپ پاکستان چترال خواتین پر تشدد ، لوکل باڈیز الیکشن میں سہولت کاری ، آگہی ، خواتین اسمبلی کا قیام ،امن کیلئے اقدامات ، تنازعات کے حل کے حوالے سے آگہی اور تربیتی سرگرمیاں کر چکا ہے ۔ جن کے بہت مفید نتائج نکلے ہیں ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ زہرہ جلال ، ڈسٹرکٹ پروگرام آفیسر روبینہ بی بی ، صدر ڈسٹرکٹ آواز فورم قاضی سجاد احمد ، ممبر ڈسٹرکٹ کونسل رحمت الہی ، خواتین رہنما ، خدیجہ سردار ، بی بی جان ، سوشل ویلفئیراور دیگر ادروں کے ذمہ داران بھی موجود تھے ۔