Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

حکومت بوکھلا ہٹ کا شکار ہو کر گلگت بلتستان کے عوام کو خود غدار بنا رہی ہے ہم جب تک ایک ہیں تب تک ہم سے ہمارا حق کو ئی نہیں چھین سکتا ہے ،سید آغا راحت حسین الحسینی

گلگت ( ثاقب عمر سے )قائد ملت جعفریہ گلگت بلتستان سید آغا راحت حسین الحسینی نے کے پی این سے گفتگو کر تے کہا کہ حکومت بوکھلا ہٹ کا شکار ہو کر گلگت بلتستان کے عوام کو خود غدار بنا رہی ہے ہم جب تک ایک ہیں تب تک ہم سے ہمارا حق کو ئی نہیں چھین سکتا ہے اگر ہم الگ الگ ہو ئے تو ہم اپنا کو ئی بھی حق نہیں لے سکتے ہیں حکومت پاکستان کی جانب سے گلگت بلتستان کے عوام کو ان کے جا ئز حقوق سے دور رکھنا انتہا ئی ظلم ہو گا سی پیک میں پاکستان کے دیگر میں پاکستان کے دیگر صوبوں کی طر ح برابری کا حق دیا جا ئے گلگت بلتستان اور سی پیک دونوں پاکستان کے مفاد میں ہے اس لیئے اس سی پیک کے ہم مخالف نہیں ہیں اس میں جو حصہ دیگر صوبوں کا ہے وہ گلگت بلتستان کا بھی ہو نا چا ہیئے ۔(ن) لیگ کی حکومت عوامی ایکشن کمیٹی کے مو قف کی تا ئید کر تے ہو ئے چارٹر آف ڈیمانڈز مان لیتی لیکن (ن) لی کی حکومت نے ایسا کر نا گوارہ نہیں کیا اور 15اگست کے کامیاب ترین شٹر ڈاؤن ہڑتال نے حکومت کو ہواس با ختہ کر دیا جس کو ایشو بنا کر مودی کے کاندھے پر رکھ کر عوامی ایکشن کمیٹی کو دبانے کی کو شش کی جا رہی ہے جو کہ انتہا ئی ذیادتی ہے پہلی بار قوم اپنے اجتماعی مفاد کے لیئے ایک ہو ئی ہے اب ان کے خلاف غداری کے مقدمات درج کر کے کارو ئی کر نا حکومت کی نا اہلی کا کھلا ثبوت ہے جن قوم کے بیٹوں کو گرفتار کیا گیا ہے ان کو حکومت فوری طور پر رہا کر دے اور عوامی ایکشن کمٹی کے چارٹر آف ڈیمانڈ پر عمل در آمد کرے ہم نے عوامی ایکشن کمیٹی کی مکمل حمایت کی ہے جس پہ آج بھی قائم ہیں اب ان سیروں کی رہا ئی اور چارٹر آف ڈیمانڈ کے حل کے لیئے قوم جو بھی فیصلہ کر ے گی ہم قوم کے ساتھ کھڑے ہیں اور مکمل ساتھ دیا جا ئے گا ۔ہم نے مودی کے خلاف نفرت کا اظہار کیا اور کہا کہ ہم مودی نے اس بیان کی مزمت کی جس کے خلاف ہم نے کھل کر احتجاج کیا اور ایک وفادار قوم ہو نے کا ثبوت دیا ہم نے اپنے آباؤاجدا کی قر با نیوں کو مد نظر رکھتے ہو ئے مودی کو منہ توڑ جواب دیا ۔ ہم نے الحاق پاکستان کی اہے اور ہم ایک محب وطن پاکستانی ہیں اب پاکستان کا بھی یہ حق بنتا ہے کہ وہ برابری کی نگاہ سے دیکھتے ہو ئے کام کرے تا کہ ہمیں اپنے آباء و اجدا د کی قر با نیوں پہ فخر ہو ۔ حکومت کی غیر سنجید گی عوام میں اضطراب پیدا کر رہی ہے اس غیر سنجید گی کو تک کر کے اپنے مقصد کے حصول کے لیئے غداری کے لیئے جو غداری کے دفعات لگائے ہیں وہ ختم کر کے ان محب وطن قوم کے بیٹوں کو رہا کر دے دیگر صورت پوری قوم کا جو بھی فیصلہ ہو گا وہ میرا بھی فیصلہ ہو گا اور پوری ملت کا فیصلہ ہو گا ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button