Skip to content
چترال ( نمائندہ ڈیلی چترال ) لواری ٹنل ائریے میں دو مختلف حادثات میں دو افراد جان بحق ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق ٹیلی نار انجینئر زاہد ساکن اسلام آباد جو لواری ٹاپ سے دیر کی طرف جارہا تھا ۔ کہ دارو خوڑ کے قریب خراب سڑک کے باعث گاڑی بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ۔ جس کی وجہ سے وہ جان بحق ہو گئے ۔ جان بحق انجینئر کی لاش اسلام آباد روانہ کر دیا گیا ہے ۔ دوسرا واقعہ بھی لواری ٹنل کے دیر سائڈ پر پیش آیا ۔ جہاں کام کے دوران پہاڑی تودہ گرا ۔ جس کے نتیجے میں ٹنل مزدور مجید علی ولد عبدالخالق ساکن ظفر وال ضلع نارووال موقع پر جان بحق ہوا ۔ جس کی لاش آبائی گاؤں روانہ کر دی گئی ہے ۔
اگر آپ کو کسی مخصوص خبر کی تلاش ہے تو یہاں نیچے دئے گئے باکس کی مدد سے تلاش کریں