Breaking News

پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صدر امجد ایڈوکیٹ دیگر رہنماوں سمیت چین روانہ

گلگت ( نیوزبائی پامیرٹائمز ) گلگت بلتستان میں سی پیک میں حصہ نہ ملنے اور دیگر ایشوز لے کر پاکستان پیپلز پارٹی کے صو با ئی صدر سمیت دیگر اہم پاکستانی سیا سی شخصیات کو بلاو ل بھٹو کے حکم پر چین کے نجی دورے پر روانہ ہوگئے، جہاں وہ حکومتی اہلکاروں کو گلگت بلتستان کو سی پیک میں حصہ نہ ملنے اور دیگر تحفظات سے بھی آگاہ کریں گے ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پیارٹی جی بی کے سینئر ز رہنماء شیر باز قر یشی ،شہزاد حسین الہامی اور دیگر نے اپنے ایک مشتر کہ بیان میں کیا ۔انہوں نے کہا ہے کہ سی پیک کانفرنس میں پی پی پی کے صو با ئی صد ر امجد حسین ایڈووکیٹ کوبدنیتی سے مو قع نہیں دیا گیا کیو نکہ گز شتہ دنو ں سی پیک کے حوالے سے میٹنگ میں امجد حسین ایڈووکیٹ نے گلگت بلتستان کے عو ام کی حقیقی تر جمانی کرتے ہوئے جی بی کے حقو ق مانگے تھے۔انہوں نے کہا ہے پی پی پی کے صو با ئی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ چائینہ دورے کے دوران مختلف چانیئز سرکاری آفیسران سے ملاقات کا شیڈول بھی طے ہے جس دوران وہ گلگت بلتستان کے حقوق اور سی پیک کے حوالے سے گلگت بلتستان کے عوام کی تر جما نی کرتے ہوئے تحفظات سے آگا ہ کریں گے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ سی پیک منصوبہ گلگت بلتستان کا سینہ چیر کر تعمیر کیا جارہا ہے  مگر اس علاقے کو بدقسمتی سے ایک رو پیہ بھی نہیں دے کر علاقے کے 20 لاکھ عو ام کو ما یو سی کا شکار کردیا گیا ہے ۔

About ایڈیٹر انچیف

سید نذیر حسین شاہ چترال ایک جانے مانے صحافی ہیں اور گذشتہ کئی سالوں سے مختلف اخباروں اور ٹی وی چینلز کے ساتھ بطور رپورٹر منسلک ہیں انہوں نے ابلاع عامہ میں ڈپلوما حاصل کی ہوئی ہے اور ان کے اخبار ڈیلی چترال کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ چترال سے شائع ہونے والا یہ دوسرا اخبار ہے جس کو حکومتی سطح پر سرپرستی حاصل ہے۔

Check Also

نوتعینات ڈپٹی کمشنرلوئر چترال محسن اقبال باقاعدہ چارج سنبھالیا

چترال(نامہ نگار)نو تعینات ڈپٹی کمشنر /کمانڈنٹ لوئر چترال لیویز محسن اقبال نے(PAS) باقاعدہ چارج سنبھالنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *