تازہ ترین
جماعت اسلامی ضلع چترال نے ملک سے بے پردگی اور بے حیائی کے خاتمے اور اسلامی اقدار کے مطابق معاشرے کی تشکیل کی اہمیت واضح کرنے کے لئے یوم حجاب مناتے ہوئے آگہی واک


بے روی سے بچ سکے۔ قرارداد میں کہاگیا کہ حیاء کو اسلام میں ایمان کی تکمیل کا ذریعہ قرار دیاگیا ہے لیکن نام نہاد روشن خیالی اور مغرب زدہ افراد ملک میں بے حیائی کو فروع دے کر معاشرے کی جڑوں کوکھوکھلا کرنے میں لگے ہوئے ہیں جن کو اپنے مقصد میں ہرگز کامیابی حاصل نہیں ہوگی۔ قرارداد میں چترال انتظامیہ اور پولیس سے مطالبہ کیا گیا کہ چترال میں بے حیائی پھیلانے کے تمام ممکنہ صورتوں پر کڑی نظر رکھا جائے ۔واک میں پارٹی کے دیگر رہنما جنرل سیکرٹری ہدایت اللہ، نائب امیر معراج الدین، اسسٹنٹ سیکرٹری عبدالشریف خان، قاری فدا محمد، ناظم تربیت مولانا سلامت اللہ، ناظم بیت المال نثار احمد شاہنوی اور تحصیل امیر عتیق الرحمن نے بھی شرکت کی۔ دریں اثناء یوم حجاب کی مناسبت سے جماعت اسلامی کی شعبہ خواتین کے زیر اہتمام بھی ایک پروگرام بکرآباد کے مقام پر منعقد کیا گیا تھاجس میں خواتین مقرریں نے پردے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔