Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

عمران خان کا ایجنڈا صرف اور صرف دھرنا اور تعمیر وترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنا ہے،انجینئرامیرمقام

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ نواز شریف کا ایجنڈا تعمیر وترقی اور عوام کی خوشحالی ہے جبکہ عمران خان کا ایجنڈا صرف اور صرف دھرنا اور تعمیر وترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنا ہے اوراگر کپتان خان نے اپنا وطیر ہ نہیں بدلا تو اگلے الیکشن میں ان کے پاؤں صوبہ خیبر پختونخوا سے بھی اکھڑ جائے گی۔پیر کے روز چترال ائر پورٹ آمد کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کپتان کو چاہئے کہ وہ پہلے خیبر پختونخوا کی حالت بدل دیں اور 1راولپنڈی اور لاہور میں وقت ضائع نہ کریں۔ امیر مقام نے کہا کہ نواز شریف کی اعلیٰ کارکردگی کی وجہ سے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے کے عوام نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کو جس اکثریت سے کامیاب کیا، اس سے عمران خان کو سبق لینا چاہئے۔انہوں نے کہاکہ 7ستمبر کو دور ہ چترال کے موقع پر وزیر اعظم کا چترال کے عوام فقید المثال استقبال کریں گے کیونکہ چترال کے عوام نہایت مہمان نواز ہیں اور ان کی یہ روایت رہی ہے کہ وہ اپنے مہمان کا اپنی اعلیٰ اور شاندار روایات کے مطابق استقبال کرتے ہیں۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ لواری ٹنل پراجیکٹ اگلے سال اپنی شیڈول کے مطابق پایہ تکمیل کو پہنچے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button