186

چترال بھر میں عیدالاضحی نہایت عقیدت واحترام سے منایا گیا ۔چترال شہر اور مضافات میں بجلی کی روزانہ 21گھنٹوں پر محیط لوڈ شیڈنگ سے چترال کے عوام بلبلا اٹھے

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) چترال بھر میں عیدالاضحی نہایت عقیدت واحترام سے منایا گیا ۔ اس موقع پر اللہ کی خوشنودی کے حصول کے لئے حضرت ابراہیم علیہ السلام کی عظیم قربانی کی یاد میں جانوروں کی قربانی کی گئی۔ اس سے قبل ضلعے کے طول وعرض میں کھلے مقامات پر عید کی نمازا دا کی گئی۔ عید کے موقع پر وفاقی حکومت کی بار بار اعلان کے باوجود چترال شہر اور مضافات میں بجلی کی روزانہ 21گھنٹوں پر محیط لوڈ شیڈنگ سے چترال کے عوام بلبلا اٹھے ۔ بجلی کے صارفین ایک دوسرے سے سوال کرتے ہوئے سنے گئے کہ شائد چترال کو پاکستان کا حصہ ہی نہیں مانا جاتا جہاں وفاقی حکومت کی اعلان کو پست پشت ڈال کر پہلے سے ذیادہ لوڈ شیڈنگ اور کم وولٹیج کی سز ا دی گئی۔ ریفریجریٹروں میں بجلی نہ ہو نے کی وجہ سے قربانی کے لئے ذبح کئے گئے جانوروں کے گوشت اسٹور کرنے میں سخت دشواری پیش آرہی ہیں۔ دریں اثناء شہر کے مختلف تجارتی بینکوں کے اے ٹی ایم خراب ہونے کی وجہ سے بینکوں کے سینکڑوں کسٹمر اے ٹی ایم کارڈ تھامے ایک بنک سے دوسرے بینک کی طرف جاتے ہوئے دیکھے گئے مگر تقریباً بینکوں کے اے ٹی ایم بھی اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے واضح اعلانات کے باوجود خراب پائے گئے۔ کئی ایک کسٹمروں کا کہنا تھا کہ اے ٹی ایم کی خرابی کی وجہ سے وہ عید الاضحی کے موقع پر قربانی کی عظیم فریضے سے بھی محروم رہ گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں