478

 فلاح انسانیت فاونڈیشن عید الاضحٰی کے موقع چترال میں لاکھوں روپے مالیت کی جانوروں کی قربانیاں کیں،بچوں میں عیدگفٹ تقسیم

چترال (ڈیلی چترال نیوز)فلاح انسانیت فاونڈیشن عید الاضحٰی کے موقع چترال میں لاکھوں روپے مالیت کی جانوروں کی قربانیاں کیں۔فلاح انسانیت فاونڈیشن رضاکاروں نے چیئرمین حافظ عبدالروف کے ہدایت کے مطابق چترال کے پسماندہ اورمتاثرہ علاقوں میں قربانی کرکے گوشت تقسیم کئے گئے۔ایف آئی ایف کے میڈیاکواڈینٹرابرارواحدنے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کی طرف سے چترال کے سینکڑوں بچوں میں بھی عید گفٹ تقسیم کئے گئے۔ یتیم بچوں میں جب ایف آئی ایف کی جانب سے عید گفٹ تقسیم کئے گئے تو ان کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔انہوں نے کہاکہ فلاح انسانیت فاونڈیشن ہرسال عیدالاضحی کے موقع پردنیابھرمظلوم مسلمانوں کے لئے قربانی کااہتمام کیاجاتاہے تاکہ وہ بھی دیگرمسلمانوں کی طرف عیدکی خوشیوں میں شریک ہوسکیں۔

14355852_1697219937266379_32683344_n

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں