Breaking News

ضلعی سیرت کونسل چترال کے زیر اہتمام بکرآباد میں کانفرنس منعقد ہوا

بکرآباد ( ارشاد اللہ شادؔ )18 ذی الحجہ یوم شہادت امیر المومنین خلیفہ سوم حضرت عثمان غنیؓ اور اصلاح معاشرے کی نسبت سے ضلعی سیرت کونسل چترال کے زیر اہتمام ایک پر وقار سیدنا عثمان غنیؓ کانفرنس مورخہ 19ستمبر 2016ء بروز پیر بعد از نماز مغرب جامع مسجد بکرآباد میں منعقد ہوا۔ جس میں جید علماء کرام ، نعت خواں حضرات شرکت فرمائیں، محفل کا آغاز با قاعدہ تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ اس کے بعد مقررین حضرات میں مولانا فدا احمد نے سیرت عثمان کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو کی۔ اس کے علاوہ مولانا حبیب الدین آف چمرکن نے معاشرے کی اصلاح کے سلسلے میں مختلف امور میں بحث کئے۔ آئے روز معاشرے میں نوجوانوں کے ذمہ داریوں کے متعلق اور رذائل و کبائر و منکرات سے بچنے کی تلقین کی اور معاشرے میں ایک دوسرے سے ہمدردی، صلح رحمی ، اخوت و بھائی چارہ ، مساوات کے حوالے سے گفتگو کی۔ مولانا نے مزید فرمایا کہ اگر انسان سیاہ کاریوں میں زندگی گزارتا ہے اور گناہ و غفلت کی زندگی میں مست ہوکر اللہ کی بغاو ت پر آمادہ ہوتاہے تو پھر زمین پر اللہ کا غضب قدرتی آفات کی شکل میں اترتاہے ۔ اس لئے ایسی آفات سے بچنے کا اصح طریقہ یہی ہے کہ انسان اپنے خالق کو پہچانے اور اس کے احکامات کی مکمل طور سے اتباع کرے تب انسان کیلئے نجات کا دروازہ کھلے گا۔ اور کہاکہ اللہ ہم سب کو ان تمام باتوں پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائیں۔آمین۔سیرت کانفرنس کا اختتام اجتماعی دعاکے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

About ایڈیٹر انچیف

سید نذیر حسین شاہ چترال ایک جانے مانے صحافی ہیں اور گذشتہ کئی سالوں سے مختلف اخباروں اور ٹی وی چینلز کے ساتھ بطور رپورٹر منسلک ہیں انہوں نے ابلاع عامہ میں ڈپلوما حاصل کی ہوئی ہے اور ان کے اخبار ڈیلی چترال کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ چترال سے شائع ہونے والا یہ دوسرا اخبار ہے جس کو حکومتی سطح پر سرپرستی حاصل ہے۔

Check Also

نوتعینات ڈپٹی کمشنرلوئر چترال محسن اقبال باقاعدہ چارج سنبھالیا

چترال(نامہ نگار)نو تعینات ڈپٹی کمشنر /کمانڈنٹ لوئر چترال لیویز محسن اقبال نے(PAS) باقاعدہ چارج سنبھالنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *