تازہ ترین
دروش ٹاؤن میں ایس آر ایس پی کا پراجیکٹ قابل قدر کاوشوں میں مصروف ہے۔مولانامحمدالیاس


اقدامات ہیں۔ اس سے قبل پی پی آر کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر جاوید احمد نے کہاکہ ڈسٹرکٹ ڈیویلپمنٹ فورم منعقد کرکے ہیلتھ اور ہائی جین سے متعلق مسائل کو ضلعے کی سطح پر اجاگر کرنے کا موقع فراہم کیا جاتا ہے جوکہ پراجیکٹ کے مقاصد میں سے ایک ہے۔ انہوں نے کہا کہ دروش کے دو یونین کونسلوں میں صحت کے شعبے سے متعلق اس پراجیکٹ میں نئی انداز میں کام کیا جارہاہے اور اس میں منتخب بلدیاتی نمائندوں اور محکمہ صحت کے افسران کا بھر پور تعاون حاصل رہا ہے ۔ کمیونٹی کے نمائندے اور بلدیات کے منتخب کونسلر وں نے اس موقع پر صحت وصفائی سے متعلق مختلف مسائل بیان کئے جن میں دروش کی ایک دورافتادہ اور پسماندہ وادی بیوڑی میں میٹرنٹی ہوم قائم کرنے ، دروش کے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں جمع ہونے والی غلاظتوں کو محفوظ طور پر ٹھکانے لگانے کا انتظام کرنا شامل تھے۔ اس موقع پر ویلج ناظم عمران الملک، سابق یو سی ناظم حیدر عباس، اشفاق احمد نے مختلف مسائل بیان کئے۔ پی ٹی آئی کے رہنما اور ارندو سے تحصیل کونسل کے ممبر حاجی محمد سلطان نے کہاکہ چترال کے ضلعے میں داخل ہونے کے بعد دروش پہلا ٹاؤن ہے جس کی وجہ سے اس ٹاؤن کو صاف شفاف رکھنے کی شدید ضرورت ہے ۔ا نہوں نے ایس آرایس پی کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے ادارے کے چیف ایگزیکٹیو افیسر شہزادہ مسعود الملک کی کوششوں کو قابل قدر قرار دیتے ہوئے کہاکہ وہ اس علاقے کی طرف خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔