Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

وزیر اعظم اپر چترال کو ضلع کادرجہ دیکر عوام کے دیرینہ خواہش کو عملی جامہ پہنائے۔رہنما پی پی پی موڑکہو

چترال(نمائندہ ڈیلی چترال)رہنما پاکستان پیپلز پارٹی چترال حمید جلال وعبدالحسین صدر پی پی پی تحصیل موڑکہو نے ایک مشترکہ اخباری بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف کے دورہ چترال پر چترالیوں نے اپنے روایات کے مطابق پُرزور انداز میں مہمان نوازی کا مظاہرہ کیا۔وزیراعظم نے چند اہم اعلانات بھی کئے۔جس میں جدید ہسپتال،یونیورسٹی اور2017میں لواری ٹنل کا افتتاح شامل ہیں۔میاں محمد نواز شریف چترال کے کئی دورے کرنے کے باجودچترالیوں کے تہذیب اور ثقافت کو سمجھنے سے محروم رہا۔حالانکہ ڈسٹرکٹ ناظم مغفرت شاہ نے اپنے تقریر میں واضح کیاکہ چترال میں تعلیم کا تناسب 75فیصداور کے پی کے میں تیسرے نمبر پر ہے۔اس کے باوجود وزیراعظم صاحب نے چترال کے لوگوں کو اردو سمجھنے اور سکھانے کی باتیں کی۔ پتہ نہیں وزیراعظم کے ذہن میں کیا بات تھی لیکن چترال کے عوام نے اسے چترالیوں کے ہتک قراردی۔اُنہوں نے کہا کہ اس سے پہلے دورے میں وزیراعظم نے ذرعی قرضوں کے معافی کا اعلان کیا تھا۔لیکن سپاس نامے میں ہونے کے باوجود اُنہوں کوئی اعلان نہیں کیا۔حالانکہ 2014 کے شدید سیلاب کی وجہ سے ہونے چترال کے غریب زمینداروں کے کھڑی فصلیں اور زمین دریا برد ہوگئے۔حکومت کی طرف سے اُن کو خوراک اور مالی امداد مل گئی،اپر چترال کے بہت سے لوگ شلٹر میں رہ کر زندگی کے اوقات گذار رہے ہیں۔2014سے اب تک لوگوں پر قرضوں کے مارک آپ لگتے رہے ہیں اور غریب زمیندار بینک کے قرضے واپس کرنے قابل نہیں رہیں۔اُنہوں نے کہا وزیراعظم کو اپنے اعلان کو عملی جامہ پہنانے کی ضرورت ہے۔بصورت دیگر یہ غریب لوگ سڑکوں پر نکلیں گے جس سے مالی اداروں اور حکومت کے لئے مسئلہ بنیں گے۔اُنہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی طرف سے نہر اتھک کے سلسلے اور موڑکہو روڈ کے سلسلے میں بھی کوئی واضح بات سامنے نہیں آئی جبکہ نہر اتھک کا فیزبلیٹی رپورٹ بھی حکومت کو معلوم ہے۔کوشٹ ۔مژگول پل وغیرہ کا بھی کوئی ذکر نہیں ہوا جبکہ مژگول پُل ایک جھولے کی صورت اختیار کرگئی ہے۔جو کسی بھی وقت جانی خطرے کا باعث بنے گا۔اس وجہ سے موڑکہو کے عوام میں مایوسی پھیل چکی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ اپر چترال کو ضلع بنانے کی ضرورت سے تمام مسائل حل ہوسکتے ہیں کیونکہ چترال ایک وسیع وعریض رقبے پر پھیلا ہوا ہے اور اتنے بڑے رقبے کو کوئر کرنا مشکل ہے خاص کر یہاں کے عوام ہسپتال ،عدالت اور مختلف امور نمٹانے کے سلسلے چترال آنا جانا پڑتا ہے۔اس وجہ سے ہسپتال ،عدالتوں میں رش اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔پی پی پی رہنماؤں نے کہا کہ یارخون ویلی،ریچ،تریچ سے غریب عوام کو بھاری رقم خرچ کرکے چترال آنا جانا مشکل بن گیا ہے۔اپر چترال کو ڈسٹرکٹ کا درجہ دینے سے بیروز گاری بھی ختم ہوگی اور لوگوں کے مشکلات میں بھی اضافہ نہیں ہوگا۔اور غریب عوام زیادہ اخراجات سے بچ جائیں گے۔اُنہوں نے صوبائی حکومت سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کے ساتھ رابطہ کرکے اپر چترال کو ضلع کادرجہ دیکر عوام کے دیرینہ خواہش کو عملی جامہ پہنایا جائے۔اور اس سلسلے میں ایم پی اے سلیم خان اور سید سردار حسین کوصوبائی اسمبلی میں بھرپور کردار ادا کرنے ضرورت ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button