182

(پی پی آر) کے تحت ضلع سطح پر صحت اور صفائی سے متعلق مسائل کو زیر غور لانے اور ان کے ممکنہ حل تجویز کرنے اور عملی جامہ پہنانے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال نیوز) سرحد رورل سپورٹ پروگرام ایس آر ایس پی کے پراجیکٹ فار پاورٹی ریڈکشن (پی پی آر) کے تحت ضلع سطح پر صحت اور صفائی سے متعلق مسائل کو زیر غور لانے اور ان کے ممکنہ حل تجویز کرنے اور عملی جامہ پہنانے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں ضلع ناظم ، ڈپٹی کمشنر ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر، محکمہ تعلیم کاایک افسر کے علاوہ متعدد ویلج کونسل ناظمین اور سول سوسائٹی کے نمائندے شامل ہوں گے جوکہ بار ایسو سی ایشن، تاجر یونین اور میڈیا سے لئے جائیں گے۔ پی پی آر کے پانچویں ڈسٹرکٹ ڈیویلپمنٹ پلیٹ فارم میں پراجیکٹ کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر جاوید احمد نے کمیٹی کی تشکیل کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ اس پلیٹ فارم میں اور اس سے قبل یونین کونسل لیول پر راونڈ ٹیبل کانفرنسوں میں ضلع میں صحت اور حفظان صحت کے مختلف النوع مسائل بیان ہوتے رہے ہیں جو کہ باقاعدہ ریکارڈ کا حصہ بن گئے ہیں اور یہ اس سیکٹر میں کام کرنے والوں کے لئے ایک مفید دستاویز کا کام دے گا۔ اس موقع پر ضلع کونسل کے دروش ٹو سے ممبر مفتی محمود الحسن ، ڈسٹرکٹ پروگرام منیجر طار ق احمد، پی پی ایچ آئی کے ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجر کرنل (ریٹائرڈ ) ڈاکٹر فضل رحیم اور منیجر انسٹی ٹیوشن ڈیویلپمنٹ صلاح الدین نے اس موقع پر خطاب کرکے دروش کے دو یونین کونسلوں میں پی پی آر کے تحت صحت اور حفظان صحت سے متعلق عوامی آگہی مہم چلانے، کمیونٹی کو تربیت فراہم کرنے اور ہیلتھ انفراسٹرکچروں کی بحالی اور مرمت سمیت بیسک ہیلتھ یونٹ کیسو میں پانی کی شدید قلت کو دور کرنے کے لئے ڈگ ویل نصب کرنے کو اہم کامیابی قرار دے دی۔ انہوں نے کہاکہ ہیلتھ کمیٹی ایک ذمہ دار اور انتہائی اہمیت کا حامل فورم ثابت ہوگا ۔ انہوں نے کہاکہ کیسو کے بی ایچ یو کو پانی کی شدید قلت کا مسئلہ درپیش تھا اور اس پراجیکٹ کے تحت گزشتہ دنوں ہسپتال کے احاطے میں ڈگ ویل کے لئے کامیاب کھدائی سے اہالیاں کیسو نے سکھ کا سانس لے لیا ہے کیونکہ پانی کی فراہمی کے بغیر ہسپتال کا چلانا مشکل ہوگیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ صحت کے شعبے میں عوام کو آگہی کی فراہمی اور اسے مستقل بنیادوں پر جاری رکھنے کا اہتمام کرنا ایک ناگزیر کام ہوتا ہے مگر اس طرف توجہ کبھی نہیں دی گئی اور ایس آر ایس پی کے پراجیکٹ کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ ضلعے میں صحت کے شعبے میں اپنی نوعیت کا عوامی شرکت کی بنیاد پر سرگرمی شروع کردی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں