Skip to content
پشاور(اے آر وئی نیوز کے مطابق)پاک فضائیہ ترجمان کے مطابق خیبر ایجنسی کے علاقے جمرود کے قریب پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ، طیارہ معمول کی تربتیئ پرواز پر تھا، حادثے کے نتیجے میں فلائٹ لیفٹینٹ عمر شہزاد شہید ہوگئے۔حادثے کے نتیجے میں طیارہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا ، حادثے کے فوری بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، ابتدائی رپورٹ کے مطابق طیارہ فنی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ایئرہیڈکوارٹرنے حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے انکوائری بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔
اگر آپ کو کسی مخصوص خبر کی تلاش ہے تو یہاں نیچے دئے گئے باکس کی مدد سے تلاش کریں