تازہ ترین
خطرے سے دوچار لوگوں کے لئے راولپنڈی کے قریب ایک سو بے گھر ہونے والے خاندانوں کو مفت پلاٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے،چیئرمین این سی سی بی


قدری آفات سے نمٹنے کے قابل تعمیر، صحت اور تعلیم کی سہولیات تک آسان سے رسائی ، روزگار اور تجارت کے بہترین اور زرین مواقع کی دستیابی شامل ہیں۔ شہزادہ ابراہیم نے کہاکہ ایک سو پلاٹوں کے علاوہ چترال کے محروم طبقہ کالاش قبائل کے لئے بھی 30پلاٹوں کی مفت فراہمی این سی سی بی کے آرگینک ہاؤسنگ اسکیم میں شامل ہے تاکہ دنیا میں اپنی مخصوص طرز زندگی اور کلچر کے لئے مشہور کالاش بھی جدید شہری سہولیات سے مستفید ہونے کے ساتھ ساتھ اپنی ثقافتی اقدار کو محفوظ رکھ سکیں۔ اس موقع پر چیر مین سید احمد خان نے کہاکہ شہزادہ ابراہیم کا اقوام متحدہ کے ڈیپارٹمنٹ آف اکنامک اینڈ سوشل کونسل سے خطاب اور انہیں دوسری مرتبہ خطاب کی دعوت ان کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے اور الکوثر ویلی پراجیکٹ ان کی طرف سے اہالیاں چترال کے لئے ایک تخفہ ہے جس کا کوئی متبادل نہیں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں چترال کے اکثر علاقے غیر محفوظ ہوچکے ہیں اور ان حالات کے تناظر میں چترال کی ثقافت کو بحال رکھتے ہوئے موجودہ پراجیکٹ بہت ہی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہ شفافیت کو ہرحال میں یقینی بنائی جائے گی۔