تازہ ترین
پاناما لیکس ادارے ٹھیک کرنے کا موقعہ، بلاول بھٹو کو نیا پاکستان بنانے کی دعوت
کراچی: تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کو نیا پاکستان بنانے کی دعوت دیدی انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا پاناما لیکس ادارے ٹھیک کرنے کا موقعہ ہے بلاول بھٹو سمیت تمام لوگ ملک بچانے کےلئے آگے آئیں۔ بلاول بھٹو کو کہوں گا یہ وہ موقعہ ہے جب نیا پاکستان بنا سکتے ہیں۔ کہا ادارے انصاف نہیں کر رہے ہیں اس لئے ہم احتجاج کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم اپنی کرپشن بچانے کےلئے ادارے تباہ کر رہے ہیں۔۔ دہشت گردی نے کراچی کی سیاست کو خراب کر دیا ۔ شریف آدمی سیاست میں آنے سے ڈر رہے ہیں۔ انہوں نے ایم کیو ایم کے بانی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا الطاف حسین پاکستان کا سب سے بڑا دہشت گرد ہے۔ایم کیو ایم نے الطاف حسین سے علیحدگی کرکے اچھا کام کیا ہے ۔ خوف کی سیاست ختم ہو چکی۔ انہوں نے کہا ۔ جب ادارے تباہ ہوجاتے ہیں تو کوئی بھی کرپٹ آدمی پکڑا نہیں جاتا۔ احتساب ہمیشہ اوپر سے شروع ہو تا ہے ۔ احتجا ج جمہوریت کا حسن ہے۔ عمران خان نے کہا ۔ کشمیریوں نے فیصلہ کرلیا ہے کہ بھارت کے ساتھ نہیں رہنا۔ بھارت کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبا نہیں سکتا۔ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ بر ص٘غیر میں غربت ختم کرنے کا ذریعہ تجارت ہے ۔