ڈیرہ اسما عیل خا ن(نامہ نگار) ریجنل انفا رمیشن ڈائر یکٹر قا ضی صبغت اللہ نے کہا ہے کہ نو جو ان صحا فیو ں کو جد ید تقا ضوں اور اعلیٰ صحا فتی اقدارسے آگا ہ کر نا انتہا ئی ضروری ہے صحا فت کے میدان میں ریڈیو کی اہمیت کا انکا ر ممکن ہی نہیں ان خیالا ت کا اظہا ر انہو ں نے ریڈیو سے منسلک نو جو ان صحا فیو ں کے تر بیتی سیشن سے خطا ب کے دوران کیا اس مو قع پر ذلا ن کمیو نیکیشن کے سینئر پر وگرام منیجر فضل سعید خا ن اور منیجر جر نلسٹ سیفٹی ہب محمد فضل الر حمان بھی مو جود تھے انہو ں نے کہا کہ ڈیرہ اسما عیل خان میں عملی صحا فتی میدان سے نئے آنے والے صحا فیو ں کیلئے تر بیتی سیشن کا انعقا د انتہا ئی ضروری ہے ایف ایم چینلز جہا ں عوا م کو تفر یحی میسر کر تے ہیں وہی عوام کے مسا ئل کو بھی بطر یق احسن اجا گر کر نے کا با عث بن رہے ہیں انہو ں نے کہا کہ صو با ئی حکو مت صحا فیو ں کے مسا ئل کے حل کیلئے جہا ں انڈومنٹ فنڈ قا ئم کیا گیا ہے وہی ایف ایم ریڈیو کی اہمیت کے پیش نظر محکمہ اطلا عا ت کے زیر نگرانی ایف ایم ریڈیو سٹیشن بھی قا ئم کیا گیا ہے جس کی کا رکر دگی کو عوام میں قد ر کی نگا ہ سے دیکھا جا رہا ہے انہو ں نے کہا کہ میڈ یا آزاد اور جو د مختا ر ہے مگر صحا فیو ں کو چا ہیئے کہ وہ ذمہ داری کا بھی مظا ہرہ کر ے کیو نکہ ذمہ دارانہ صحا فت سے جہا ں ملکی مسا ئل حل ہو نگے وہی صحا فیو ں کو بھی احسن انداز سے اپنے فرائض کی بجا آوری کا مو قع میسر ہو گا تر بیتی سیشن میں ریڈیو پا کستا ن کے سٹیشن ڈائر یکٹر الطا ف شا ہ نے بھی ریڈ یو ،ڈرامہ ،پروڈیکشن اور دیگر منسلکہ عوامل پر شر کا ء کو لیکچر دیا سیشن کے اختتام پر ریجنل انفا رمیشن ڈائر یکٹر قا ضی صبغت اللہ نے شر کا ء میں اسنا د تقسیم کی ۔