(پی پی آر) کے تحت دروش کے دو یونین کونسلوں میں صحت اور صفائی کے بارے میں عوامی آگہی پھیلانے کے لئے 1.6ملین روپے کے چیک کمیونٹی کے حوالے
چترال (نمائندہ ) ایس آر ایس پی کے اطالوی حکومت کی مالی معاونت سے چلنے والی پراجیکٹ فار پاورٹی ریڈکشن (پی پی آر) کے تحت دروش کے دو یونین کونسلوں میں صحت اور صفائی کے بارے میں عوامی آگہی پھیلانے کے لئے 1.6ملین روپے کے چیک کمیونٹی کے حوالے کردئیے جوکہ اس فیلڈ میں پراجیکٹ کے شروع کردہ کام کی تسلسل کو برقرار رکھنے میں مدد گار ثابت ہوگی۔ گزشتہ دنوں دروش میں پی پی آر چیک تقسیم کرنے کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پراجیکٹ کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر جاوید احمد نے کمیونٹی ریسورس پرسنز(سی آر پیز) میں چیک تقسیم کئے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پراجیکٹ نے صحت و صفائی کے حوالے سے کام کو برقرار رکھنے کے لئے کمیونٹی سے 20مرد اور 20خواتین کو مکمل تربیت فراہم کردی جوکہ اب تک 9720مردو خواتین تک اس حوالے سے معلومات منتقل کردی ہے جبکہ یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ انہوں نے کہاکہ جب تک اس نوعیت کے کاموں میں مقامی کمیونٹی کا کردار نمایان نہیں ہوگا، کوئی پراجیکٹ بھی کامیابی سے ہمکنار نہیں ہوسکتا اور پی پی آر نے اس بات کے پیش نظر پراجیکٹ کو اس طرح ڈیزاین کی ہے کہ کمیونٹی کو اس میں ذمہ داریاں نبھانا پڑے اور سی ۔ آر۔پیز یہ کام سرانجام دیتے رہیں گے۔ انہوں نے کہاکہ اس پراجیکٹ کے تحت صحت کے شعبے میں عوامی آگہی کے علاوہ اور بھی کئی کام مکمل کئے جارہے ہیں جن میں ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی، صفائی کے انتظام میں مدد دینے سمیت انفراسٹرکچرز کی بہتری شامل ہیں۔