تازہ ترین

دروش میں صفائی کے ناقص نظام کا نوٹس لیا جائے۔اکمل بھٹو

دروش( جہانزیب) بازار دروش اور اس سے ملحقہ تمام گلی و نالی صفائی کے ناقص نظام اور بلخصوص ایک عرصے سے عدم توجہ کی وجہ سے گٹر کا منظر پیش کر رہے ہیں۔ مذکورہ نالیوں میں پڑے گندیوں کی وجہ سے جہاں جراثم ا پنی پیدائش و افزائش کو لیکر مختلف موزی بیماروں کو سبب بن رہے ہیں تو وہاں دوسری طرف بد بو کی وجہ سے عوام کا چلنا تک محال ہو گیا ہے ۔متعدد مرتبہ عوامی حلقون کی جانب سے انتظامیہ اور بلخصوص ٹی ایم اے چترال کی نوٹس میں لانے کے باوجود صورت حال کوئی تبدیلی دیکھنے کو نہیں مل رہا ہے اوپر سے اوارہ کتوں نے بھی شہر کے چوراہوں پر قبضہ جما رکھا ہے جن کو ٹھکانے لگانے کیلئے متعلقہ حکام کی جانب سے کوئی لائحہ عمل نظر نہیں آرہا ہے جس کی وجہ سے دن میں بھی لوگوں کو جان کے لالے پڑ گئے ہیں۔یہ باتین معروف سماجی کارکن اکمل بھٹو نے اپنی ایک بیان میں کہیں انہون کا مزید کہنا ہے کہ بروقت و ہنگامی بنیادوں پر ناصرف صفائی پر کام شروع کیا جائے بلکہ اوارہ کتوں کو بھی ٹھکانے لگانے سمیت صفائی پر مامور افراد میں اضافہ کیا جائے۔ قسور اللہ قریشی ممبر تحصیل کونسل ،بازار یونین کے صدر شاد محمد اور نائب صدر گل نواز خان کے علاقے کیلئے کاوشوں کو بھی سراہا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button