Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

اضاخیل نوشہرہ اجتماع عام انقلاب اور تبدیلی کی نوید ثابت ہوگی۔امیر جماعت اسلامی مولانا جمشید احمد کا اویر میں خطاب

چترال (نمائندہ چترال ) امیر جماعت اسلامی ضلع چترال مولانا جمشید احمد نے 22-23اکتوبر کو اضاخیل نوشہر ہ میں منعقد ہونے والی اجتماع عام میں شرکت کے لئے عوام کو دعوت دینے کے سلسلے میں اپر چترال کی وادی اویر کا دورہ کیا اور متعدد مقامات پر عوامی اجتماعات سے خطاب کیا ۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہاکہ ملک موجودہ حالت میں ایک نازک دوراہے پر کھڑی ہے جہاں اسے بیرونی خطرات کے ساتھ اندرونی طور پر کرپشن ، ظلم اورناانصافی کے مسائل کا سامنا ہے جس سے عام آدمی کی زندگی اجیرن بن کر رہ گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ صوبے کی تاریخ میں اپنی نوعیت کی اس اجتماع عا م میں شرکت صرف جماعت اسلامی کے کارکنان کے لئے نہیں بلکہ ہر سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے محب وطن پاکستانی کو اس میں شرکت کی دعوت عام ہے ۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیاکہ یہ اجتماع عام انقلاب اور تبدیلی کی نوید ثابت ہوگی اور اویر جیسے پسماندہ علاقے مزید پسماندہ نہیں رہیں گے۔ اویر وادی کے مختلف دیہات میں عوام نے مولانا جمشید کو یقین دلایا کہ 20اکتوبر کو اویر کے غیور عوام بڑی تعداد میں اجتماع میں شرکت کے لئے روانہ ہوں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button