Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

بلین ٹری سونامی پروگرام سے لے کر معدنیات تک کے منصوبوں میں کھلے عام کرپشن ہورہی ہے۔سردارحسین بابک

چترال (ڈیلی چترال نیوز)عوامی نیشنل پارٹی چترال نے دروش میں ایک شمولیتی تقریب کااہتمام کیاتقریب میں علاقے کے مکین کثیرتعداد میں عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کااعلان کردیا۔اس موقع پرسابق صوبائی وزیرتعلیم و صوبائی جنرل سیکرٹری سردارحسین بابک ،صوبائی نائب صدرحاجی جاوید یوسفزائی،خواتین ملاکنڈڈویژن کیپٹی جنرل سیکرٹری یجہ سردار،ضلعی صدرمولاناعبدالطیف،ضلعی جنرل سیکرٹری عبادالرحمن،شہزادہ ضیاء الرحمن،ایم آئی خان ایڈوکیٹ،افتخارحسین جان ایڈوکیٹ اوردیگرمقریرین کی موجودگی میں قاری نظا م الدین جماعت اسلامی ،چیئرمین حسن محمد428گھرانوں سمیت ،شمس الدین ،حضرت حسین جمعیت علماء اسلام ،زارمحمد،رحمت الدین ،زاراحمد،خورشیداحمد،عبدالعابد،بابرخان خان 3اوردیگرنے مختلف پارٹیوں کوخیرباد کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیارکرلی۔ا س موقع پر مہمان خصوصی سابق وزیرتعلیم صوبائی جنرل سیکرٹری سردارحسین بابک نے چترال میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ صوبائی حکومت چترالی عوام کے ساتھ سوتیلی ماں جیساسلوک کررہے ہیں۔ عمران خان اسلام آباد صوبائی حکومت کے پیشوں سے دھرنے جلسے جلوس میں 1کررہے ہیں یہاں دروش کے متاثرین وطن چھوڑنے پر مجبورہوچکے ہیں اسلام آباد میں دھرنے دینے کے بجائے چترال میں سیلاب سے تباہ شدہ پلوں اورسڑکوں میں کام شروع کیاجائے ۔انہوں نے کہاکہ چائنا اقتصادی راہداری میں صوبائی خیبرپختونخوا کو نظر انداز نہ کیا جائے اور دہشتگردی سے آفات زدہ علاقوں کو اس منصوبے کا حصہ بنایا جائے۔انہوں نے کہاکہ چترال میں عوامی نیشنل پارٹی کامنتخب نمائندہ نہ ہونے کے باوجوداپنے دور حکومت میں ضلع چترال میں ریکارڈ ترقیاتی کام کئے ہیں ۔۔اْنھوں نے دلیل دی ہے کہ جب بلوچستان اور مردان میں پختونوں کے جنازے اٹھائے جاتے ہیں اس وقت نواز اور عمران پنجاب میں ڈھول کی تاپ پر دھمال ڈال رہے ہوتے ہیں جو کسی طور قابل قبول نہیں ہیں۔انہوں نے عمران حکومت پر کرپشن کے الزامات لگاتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ بلین ٹری سونامی پروگرام سے لے کر معدنیات تک کے منصوبوں میں کھلے عام کرپشن ہورہی ہے۔اور تبدیلی کے بلند بانگ دعوں پر پختونوں سے ووٹ لینے والوں نے نہ سکولوں میں تعلیم دی ہے اور نہ ہسپتالوں میں ادویات مہیاکئے ہیں۔انھوں نے نواز اور عمران کے درمیان جاری رسہ کشی کو تحت اسلام آباد کے لیے جنگ قرار دیا ہے۔انھوں نے دعویٰ کیاہے کہ اے این پی کے دور حکومت کے دوران دہشت گردوں کی جانب سے آئے روز کے خود کش حملوں کے باوجود قیادت عوام کے پاس رہی ہیں اور جس تعداد ترقیاتی منصوبے اس دور میں مکمل ہوئے ہیں وہ تاریخ کا سنہر ا باب ہے۔اْنھوں نے آئے روز شمولیتی تقریبات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پختون قوم نے دوسری پارٹیوں کو ووٹ دے کر اقتدار میں پہنچاکر غلطی کا احساس ہوا ہے اور اے این پی دن دوگنی رات چوگنی ترقی کررہی ہے اور آئندہ انتخابات میں ایک بار پھر عوامی نیشنل پارٹی اقتدار میں آکر پختونوں کے لیے امن ،ترقی اور خوشحالی کے 2نئے دور کا آغاز ہوگا۔پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے قاری نظام الدین نے کہا کہ عدم تشدد کے عظیم رہبر باچا خان بابا کے فلسفے سے متاثر ہوکر ہم نے عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے اور اب یہ ہمارا میشن ہیں کہ فخر افغان بابا کے پیغام کو گھر گھر پہنچائے گے شمولیتی تقریب میں علاقے کے سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔خواتین ملاکنڈڈویژن کے پٹی جنرل سیکرٹری خدیجہ سردارنے پی ٹی آئی ایم پی اے فوزیہ پرالزام لگاتے ہوئے کہاکہ عوامی نیشنل پارٹی کے کاموں کاافتتاح کرکے نمبرلینے کی کوشش کررہے ہیں ۔انصاف کے دعوی دارعوامی خدمات میں مکمل طورپر ناکام ہوچکاہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button