Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

یوم اساتذہ کے موقع پرانجمن ہلال احمرپاکستان کے زیر اہتمام معاشرے میں اساتذہ کرام کی اہمیت کے عنوان سے ایک روزہ سیمینار

چترال(نمائندہ ڈیلی چترال) مورخہ 10اکتوبر 2016کو یوم اساتذہ کے موقع پرانجمن ہلال احمرپاکستان کے زیر اہتمام معاشرے میں اساتذہ کرام کی اہمیت کے عنوان سے ایک روزہ سیمینار گورنمنٹ پرائمری سکول چترال میں منعقد ہوا۔سیمینار میں چترال کے چیدہ چیدہ اساتذہ کرام مولا نگاہ ،پرنسپل گورنمنٹ سینٹینیل ماڈل ہائی سکول چترال کے پرنسپل کمال الدین ،SDEO محمود غزنوی ،ADOشہزاد ندیم ،اور سینئر استاد سید غفار نے شرکت کی۔اِن کے علاوہ دوسرے مکاتب فکر کے لوگوں نے بھی سیمینار میں شرکت کی۔انجمن ہلال احمر پاکستان کے سیکریٹری سلیم الدین نے ادارے کے تاریخی حیثیت اور کارکردگی پر روشنی ڈالی۔دوسرے شرکاء نے اساتذہ کرام کے کردار اور اہمیت پر تقاریریں کی۔سید غفار کے ہاتھوں مولا نگاہ کو اُن کے علمی خدمات کے اعتراف میں حسن کارکردگی کے شیلڈ سے نوازا گیا۔ آخر میں انجمن ہلال احمر پاکستان کے عہدیداروں نے شرکاء کا اُن کی تشریف آوری پر شکریہ ادا کیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button