تازہ ترین
16-17اکتوبر کو جمعیت علماء اسلام کے رہنماؤں کی چترال آمد پر اُن کا شاندار استقبال کریں گے،ضلعی قائدین کاپریس کانفرنس


جمعیت کے رہنماؤں کا عشریت کے مقام پر استقبال کیا جائے گا ۔ جہاں سے گاڑیوں کے جلوس میں اُنہیں چترال پولوگراؤنڈ کے جلسہ گاہ لایا جائے گا ۔ انہوں نے کہا ۔ ان جلسوں کو کامیاب بنانے کیلئے جے یو آئی چترال نے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں ۔ اور ہزاروں کی تعداد میں جے یو آئی کے کارکنان ان جلسوں میں شرکت کرکے اُنہیں کامیاب بنائیں گے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ 17اکتوبر کو وریجون موڑکہو میں جلسہ کیا جائے گا ۔ مولانا شکور اور مولانا حسین احمد نے کہا ۔ کہ جمعیت چترال میں ایک بھر پور سیاسی قوت ہے ۔ انہوں نے ہر الیکشن میں بھاری کامیابی حاصل کی ہے ۔ اس لئے قائدین کے یہ جلسے کامیاب ہوں گے ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا ۔ کہ موڑکہو کا علاقہ گذشتہ سیلاب اور زلزلے میں بُری طرح متاثر ہو اہے ۔ اس لئے ہماری کو شش ہے ۔ کہ جمعیت کے قائدین کو اس موقع سے فائدہ اُٹھا کر متاثرین کی حالت زار دیکھائے جائیں ۔ تاکہ وہ وفاقی حکومت سے گفت و شنید کرکے اُن کی آباد کاری کے انتظامات کر سکیں ۔ انہوں نے کہا جمعیت کے قائدین کا وفاق سے قریبی رابط ہے ۔ اس لئے ہم اُمید رکھتے ہیں ۔ کہ چترال کے مسائل کو بھی وہ وفاقی حکومت تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کریں گے ۔