تازہ ترین
چترال شیشی کوہ وادی کے ڑاؤ کے مقام پر ایس آر ایس پی کی تعمیر کردہ جیپ ایبل پل کا افتتاح


رکن شیر محمد ، سہراب خا ن اور دوسروں نے کہاکہ اس پل کی تعمیر سے ڑاؤ اور لنجار گاؤں میں پہلی مرتبہ گاڑی کی رسائی ہوگی جبکہ گرمیوں میں ان دیہات کے عوام بھی محصور ہوکر رہ جاتے تھے اور پانچ سالوں کے دوران پانچ سے ذیادہ افراد گرمیوں کے موسم میں دریا عبور کرنے کی کوشش کرتے ہوئے لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ انہوں نے معلق پل کی اس منصوبے کو ایس آر ایس پی اور پی پی اے ایف کی طرف سے اس وادی کے لئے عوام کے لئے گرانقدر تخفہ قرار دیا۔ قاضی عیسیٰ نے افتتاحی تختی کی نقاب کشائی کرکے اور فیتہ کاٹ کر پل کا باقاعدہ افتتاح کیا جس میں گاؤں کے لوگ کثیر تعداد میں موجود تھے۔ بعدازاں انہوں نے تار کے مقام پر مقامی کمیونٹی کے ساتھ ایک نشست میں مقامی مسائل سے معلومات حاصل کی اور کہا کہ پی پی اے ایف حکومت کانعم البدل ہر گز نہیں ہوسکتی اور نہ اس کے پاس بے پناہ وسائل ہیں البتہ ہم سکول سمیت دوسرے انفراسٹرکچر میں بہتری لاسکتے ہیں لیکن اس میں بھی کمیونٹی کا کردار بنیادی ہوتی ہے۔اس موقع پر شیشی کوہ روڈ کی بہتری ، شیشی کوہ کی ایل ایس او کو فعال بنانے کے لئے اقدامات سمیت کئی مطالبات کئے گئے تھے۔ پرصد کے مقام پر 125کلوواٹ پیدواری گنجائش کے حامل زیر تعمیر بجلی میں کام کا معائنہ کرنے کے بعد قاضی عیسیٰ نے اطمینان کا اظہار کیا جس سے دو سو سے ذیادہ گھرانوں کو بجلی کی سہولت فراہم ہوگی۔ پی پی اے ایف کے سینئر اسٹاف کے علاوہ ایس آر ایس پی کے ڈسٹرکٹ پروگرام منیجر طارق احمد، ایس آر ایس پی کے غربت مکاؤ پراجیکٹ کے پراجیکٹ منیجر صلاح الدین، پاتریپ پراجیکٹ کے پراجیکٹ منیجر انجینئر خادم اللہ، سی ڈی ایل ڈی کے پراجیکٹ منیجر منیر احمد سعیدبھی اس موقع پر موجود تھے۔