1,165

فرنٹئر کور پبلک سکول اینڈ کالج چترال کے زیر اہتمام سائنس اینڈ آرٹ کے مقابلے، جیوری کے فیصلے کے مطا بق فرنٹئر کور پبلک سکول اینڈ کالج کے طلباء وطالبات اکثر مقابلوں میں چھائے رہے

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) فرنٹئر کور پبلک سکول اینڈ کالج چترال کے زیر اہتمام سائنس اینڈ آرٹ کے مقابلے منعقدہوئے جن میں ضلعے کے مختلف پرائیویٹ اور سرکاری تعلیمی اداروں نے کیمسٹری ، فزکس، ریاضی، بیالوجی کے علاوہ خطاطی، پینٹنگ اور ماڈل سازی میں شرکت کی۔ جیوری کے فیصلے کے مطا بق فرنٹئر کور پبلک سکول اینڈ کالج کے طلباء وطالبات اکثر مقابلوں میں چھائے رہے اورکیمسٹری، فزکس، بیالوجی اور پینٹنگ میں اول انعام کے حقدار قرار پائے جبکہ ریاضی میں آغا خان ہائیر سیکنڈری سکول، خطاطی میں 1گورنمنٹ کالج چترال اور ماڈل سازی میں تریچمیر ماڈل سکول اینڈ کالج نے اول انعام حاصل کی۔ اتوار کے روز تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے چترال سکاوٹس کے کمانڈنٹ کرنل نظام الدین شاہ نے کہا کہ چترال کے طلباء وطالبات میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں اور ان کو مناسب تربیت اور رہنمائی کے ساتھ ساتھ مواقع فراہم کرنے سے وہ ملک کے بڑے شہروں پشاور، لاہور اور کراچی سمیت کسی بھی علاقے کے طالب علموں سے کم نہیں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایف سی پی ایس کا چارج سنھبالنے کے بعد انہوں نے ان سکولوں میں زیر تعلیم طالب علموں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کاتہیہ کرتے ہوئے متعدد اقدامات کئے تاکہ طلباء طالبات میں خود اعتمادی آجائے اور وہ ضلعے سے باہر بھی جاکر مقابلوں میں حصہ لینے کے قابل ہوسکیں اور 2عملی زندگی میں یہ تربیت ان کے لئے زاد راہ ثابت ہو۔ انہوں نے کہاکہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور نکھارنے کے لئے سخت جدوجہد کی ضرورت ہوتی ہے اور انہوں نے اس سلسلے میں کوئی کسر باقی نہ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور سائنس اور آرٹ کے مقابلوں میں طالب علموں کا معیار دیکھ کر سب اندازہ لگاسکتے ہیں کہ ہم نے ایک منزل طے کردی ہے اور ضلعی سطح پر نعت خوانی، ذہنی ازمائش کے مقابلوں 3میں نمایان پوزیشن حاصل کرنے کے ساتھ کھیلوں میں بھی نمایان کارکردگی کا مظاہر ہ کیا ہے۔ کرنل نظام الدین شاہ نے کہاکہ طالبات کی حوصلہ افزائی اور ان کی صلاحیتوں کو مزید اجاگر کرنے کے لئے مزید محنت کی جارہی ہے جوکہ کسی بھی طور پر اپنے بھائیوں سے قابلیت اور ذہانت میں کم نہیں ہیں۔ انہوں نے تعلیمی اور ہم نصابی سرگرمیوں میں طلباء وطالبات کا معیار بڑہانے پر چترال ، دروش اور مستوج میں واقع ایف سی پی ایس کے 5ٹیچنگ اسٹاف کے تنخواہوں میں ڈھائی ہزار سے تین ہزار روپے تک اضافے کا بھی اعلان کیا۔ اس موقع پر لینگ لینڈ ز پبلک سکول اینڈ کالج ، چترال پبلک سکول اینڈ کالج اور دوسرے کئی تعلیمی اداروں کو بھی حوصلہ افزائی کے انعامات دے دئیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں