202

یونائٹیڈ نیشن آف آن ڈرگ اینڈ کرائم پاکستان نے حکومت خیبرپختونخوا کو خیبرپختونخوا پولیس آرڈنینس2016 کے نفاذ پر مبارکباد دی ہے اور اسے گڈگورننس اور قانون کی حکمرانی کی طرف ایک اہم اقدام قرار دیا ہے

یونائٹیڈ نیشن آف آن ڈرگ اینڈ کرائم پاکستان نے حکومت خیبرپختونخوا کو خیبرپختونخوا پولیس آرڈنینس2016 کے نفاذ پر مبارکباد دی ہے اور اسے گڈگورننس اور قانون کی حکمرانی کی طرف ایک اہم اقدام قرار دیا ہے ۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کے نام ایک مکتوب میں یونائٹیڈ نیشن آفس آن ڈرگ اینڈ کرائم پاکستان کے نمائندہ Cesar guedes نے مفید ترامیم کے ذریعے صوبائی پولیس ایکٹ کو آئین پاکستان اور عوامی توقعات سے ہم آہنگ کرنے پر خیبرپختونخوا حکومت کو سراہا ۔تہنیتی پیغام کا متن درجہ ذیل ہے ۔” میں خیبرپختونخوا حکومت کو پولیس آرڈنینس 2016 کے نفاذ پر مبارکباد دیتا ہوں ۔خیبرپختونخوا حکومت صوبے میں گورننس کی بہتری اور قانون کی حکمرانی کیلئے فعال ہو چکی ہے ۔یونائٹیڈ نیشن آفس آن ڈرگ اینڈ کرائم پاکستان اس اقدام کو سراہتی ہے جس کے تحت پولیس کے قانون میں با معنی اور مفید تبدیلیاں لائی گئی ہیں۔یہ اقدام مثبت پولیس اصلاحات کیلئے حکومتی عزائم کی عکاسی کرتا ہے۔خیبرپختونخوا پولیس آرڈنینس 2016 قابل تعریف ہے جو پولیس کے قانون کو آئین پاکستان کے تقاضوں سے ہم آہنگ کر تا ہے اور عوامی حقوق کے تحفظ اور عوامی توقعات کے عین مطابق ہے۔میں یقین دلاتا ہوں کہ یونائٹیڈ نیشن آفس آن ڈرگ اینڈ کرائم پاکستان صوبائی حکومت کے ساتھ اس اہم اقدام سے تعاون جاری رکھے گاا ور اُمید رکھتا ہوں کہ مستقبل میں ہماری پارٹنر شپ کو مزید تقویت ملے گی “

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں