Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرپرعزم ہے، امیرمقام

پشاور۔(ملت )وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے پیسکو،SNGPLاورجیولاجیکل سروے آف پاکستان کے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔جیولاجیکل سروے آف پاکستان کے حکام کوفاٹا اورخیبرپختونخواکے باقی ماندہ 30فیصدرقبے کانقشہ مکمل کرنے کی ہدایت کی تاکہ زمین کے اندرچھپے ہوئے وسائل معلوم کریں۔انہوں نے SNGPLاورپیسکوحکام جاری منصوبوں کوبرق رفتاری سے مکمل کرنے کی بھی ہدایات دیں۔بعدازاں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انجینئرامیرمقام نے کہاکہ آج کے دن پورے ملک کے عوام بلوچستان میں ہونیوالے حادثے کے متاثرین کیساتھ ہیں اوراکے دکھ دردمیں برابرکے شریک ہیں۔انہوں نے کہاکہ موجودہ وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمے کیلئے مکمل طورپرپرعزم ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ عمران خان کامشغلہ کنٹینرپرچڑھ کر دھرنے دیناکاہے جبکہ ہمارامقصدبلاامتیازعوام کی خدمت کرناہے۔اجلاس میںSNGPLکے جنرل منیجرارباب ثاقب،پیسکوکے چیف ایگزیکٹیو انوارلحق اور جیولاجیکل سروے آف پاکستان کے ڈائریکٹربھی موجودتھے۔وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاکہ دھرنے دینے سے عمران خان ملک کووقوم کیلئے مشکلات کھڑی کررہاہیں۔ انہوں نے کہاکہ اسلام آبادمیں دھرنے دینے کے باعث ہزاروں طلباء وطالبات کامستقبل داؤپرلگ جائیگاتاہم تعلیم میں اصلاحات اورتبدیلی کے نام نہاد دعویداروں کوان طلبہ کے روشن مستقبل سے نہیں کھیلناچاہئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button