چترال(نمائندہ) ضلع ناظم چترال مغفرت شاہ نے چترال کے ایک ان لائن اخبار میں شائع شدہ اس خبر کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دے دیا ہے جس میں ڈپٹی کمشنر چترال اسامہ احمد وڑائچ کے تبادلے کے لئے ان کی طرف سے جدوجہد کا ذکر کیا گیا ہے ۔ بدھ کے روز ایک اخبار ی بیان میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ ضلعی حکومت کا سربراہ ہونے کے ناطے یہ ان کا حق ہے کہ وہ پبلک کے مفاد میں کسی بھی انتظامی افسر کا تبادلہ کراسکتا ہے لیکن مذکورہ خبر من گھڑت کہانی سے ذیادہ کچھ نہیں ہے جس کا حقیقت سے کوئی واسطہ نہیں ہے۔