198

پشاور کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کے مبینہ غفلت کی وجہ سے سینئر صحافی گل حمادفاروقی کے تیرہ سالہ بیٹے کی موت میں سپریم کورٹ آف پاکستان نے نوٹس جاری کیا۔

پشاور(نمائندہ ) سینئر صحافی گل حماد فاروقی کا تیرہ سالہ بیٹا محمد فرحان پشاور کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کے مبینہ غفلت کی وجہ سے جاں بحق ہوا تھا جس پر سپریم کورٹ کے پریس ایسوسی ایشن نے بھی نہایت افسردگی اور برہمی کا اظہار کیا تھا اور سپریم کورٹ پریس ایسوسی ایشن کے ہنگامی اجلاس میں ان ڈاکٹروں کی مذمت کی گئی تھی جنہوں نے تیرہ سال محمد فرحان کو نظر انداز کیا تھا۔
صحافی گل حماد فاروقی کی جانب سے چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان کو تحریری اپیل کی گئی تھی کہ وہ اس معاملے کا از خود نوٹس لے۔ جس پر سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے ذمہ دار ادارے کو جمعرات کے دن نوٹس جاری ہوا۔ امید ہے سپریم کورٹ آف پاکستان ان ڈاکٹروں کے اس ظالمانہ روئے کے حلاف اس خود نوٹس لیکر ان کو قانون کے کٹھرے میں کھڑا کرکے ان کو سزا دلوایں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں