Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد 33ہزار کیوسک پر آگئی

تربیلا غازی(ملت ) تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد میں مزید کمی، تربیلا ڈیم میں پانی کی آمدکم ہو کر 33ہزار کیوسک پر آگئی۔ڈیم سے پانی کے اخراج بھی بدستور کم،پانی کی کمی کے باعث تربیلا بجلی گھر کے پانچ پیداواری یونٹ بند، نو یونٹ بجلی پیدا کررہے ہیں۔تربیلا بجلی بھر میں بجلی کی پیداوار میں کمی سے ملک میں لوڈشیڈنگ میں اضافے کا امکان، تفصیلات کے مطابق تربیلا ڈیم کے ذرائع نے بتایا کہ تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد میں تیزی سے کمی آگئی ہے۔ڈیم میں پانی کی آمد 33ہزار کیوسک اور پانی کا اخراج بدستور 45ہزار کیوسک ہے۔جبکہ ڈیم میں پانی کی سطح کم ہو کر 1501.77فٹ پر پہنچ گئی ہے۔ذرائع نے بجلی کی موجودہ صورت حال سے بتایا کہ تربیلا ڈیم میں پانی کی کمی کی وجہ سے جمعرات کے روز تربیلا بجلی کے پانچ یونٹ بند تھے نو یونٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں جس سے ایک ہزار تین سو بارہ میگاواٹ بجلی حاصل ہو رہی ہے۔ حالانکہ تربیلا بجلی گھر کی پیداواری صلاحیت تین ہزار چار سو 78میگاواٹ ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button