Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

امیر جماعت اسلامی ضلع چترال مولانا جمشید احمد نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا ، ارکان جماعت نے دو سال کے لئے دوسری مرتبہ منتخب کرلیا

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) امیر جماعت اسلامی ضلع چترال مولانا جمشید احمد نے جمعرات کے روز ایک خصوصی تقریب میں اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا جسے ارکان جماعت نے دو سال کے لئے دوسری مرتبہ منتخب کرلیا ہے ۔ سابق امیرجماعت اسلامی مولانا شیر عزیز نے ان سے حلف لیا جبکہ تقریب میں ضلعی رہنماؤں کے علاوہ تحصیل اور مقامی جماعتوں کے امراء ، ارکان اور کارکنا ن کثیر تعداد میں موجود تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مولانا جمشید احمد نے کہاکہ اس وقت طاغوتی قوتوں کے سامنے اگر کوئی 1تنظیم سینہ سپر ہوکر اسلامی نظام کے قیام کے لئے جدوجہد میں مصروف ہے ، تو وہ جماعت اسلامی ہے اور تاریخ گواہ ہے کہ کوئی ساز ش اور کوئی دھمکی اور دوسرے ہتھکنڈے جماعت اسلامی کے کارکن کو اپنے راستے سے نہ ہٹا سکے۔ انہوں نے جماعت کے ارکان وکارکنا ن پر زور دیا کہ وہ تنظیمی امور پر ذیادہ سے ذیادہ توجہ دیں کیونکہ نظم وضبط اس پارٹی کا طرہ امیتاز ہے ۔ مولانا جمشید نے ہفتہ وار اجتماعات کو نہایت باقاعدہ اور منظم طور پر منعقد کرنے کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے اسے ریڑھ کی ہڈی قرار دی اور کہاکہ دوسری سیاسی جماعتوں کے برعکس یہاں تعلیم وتربیت کا ایک دائمی نظام موجود ہے جہاں پارٹی کے کارکن قرآن وحدیث مبارکہ اور اسلامی ریاست کے قیام کے لئے تیار کردہ لٹریچر سے فکری اور ذہنی استفادہ حاصل کرتے ہیں۔ اس سے قبل ضلع ناظم چترال مغفرت شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کارکنان پر زور دیا کہ وہ شبانہ روز محنت کے ذریعے جماعت اسلامی کے دعوت کو عام کرنے کو اپنی زندگی کا نصب العین بنائیں جوکہ اللہ کے برگزیدہ اور نیک بندوں کا کام رہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہم اس نظام حکومت کو دل سے قبول نہ کرنے کے باوجود اس میں ذمہ داریاں اس لئے لیتے ہیں کہ اس سے اسلامی نظام کے قیام کا راستہ ہموار کرنے میں مدد 2ملے گی۔ سابق امیر مولانا شیر عزیز نے کہاکہ جماعت اسلامی ہی اس وقت ایک مکمل دینی سیاسی جماعت کہلوانے کے لائق پارٹی ہے جس میں تمام ضروری عناصر پائے جاتے ہیں اور عزیمت پر مبنی اس کی تاریخ بھی اس بات کی شاہد ہے۔ تقریب میں نائب امیر ضلع معراج الدین ، قیم ضلع ہدایت اللہ، نائب قیمیں ضلع قاری فدا محمد، حاجی عبدالشریف خان، ظہیرالدین، ناظم مالیات نثار احمد شاہنوی، صدر الخدمت فاونڈیشن رفیع الدین، ناظم شعبہ تربیت قاضی سلامت اللہ، ناظم شعبہ تعلقات عامہ اخونزادہ رحمت اللہ، صدر جے۔آئی یوتھ وجیہ الدین اور دوسرے اکابریں سمیت تحصیل امراء عتیق الرحمن (چترال)، عبدالکبیر (موڑکھو)، مولانا صلاح الدین (دروش) بھی موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button