پشاور(نامہ نگار)ایڈہاک اور کنٹریکٹ بنیادوں پر تعینات محکمہ صحت کے 699 میل اور فی میل نرسز کو گریڈ سولہ میں مستقل کردیا ۔ خیبرپختونخوا حکومت نے ایڈہاک اور کنٹریکٹ بنیادوں پر تعینات محکمہ صحت کے 699 میل اور فی میل نرسز کو گریڈ سولہ میں مستقل کردیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز نے اس سلسلے میں بدھ کے روز باقاعدہ اعلامیہ جاری کردیا۔ یہ مستقلی خیبرپختونخوا اپوائنٹمنٹ آف گاوی، جائیکا، ایڈہاک اینڈ کنٹریکٹ ایمپلائز ایکٹ 2016 عمل میں لایا گیا ہے جو اس سال جون کے مہینے میں صوبائی اسمبلی سے منظور کروایا گیا تھا۔ اعلامیہ کے مطابق ان کنٹریکٹ و ایڈہاک نرسز کی مستقلی 6 جون 2016 سے نافذ العمل ہوگی۔ یہ نرسز محکمہ صحت کے مختلف ہسپتالوں اور طبی اداروں میں تعینات تھے۔