217

ہیڈکوارٹر چترال ٹاسک فورس میں سیکیورٹی کانفرنس

چترال(نمائندہ )ہفتہ 5نومبرکو ہیڈکوارٹر چترال ٹاسک فورس میںکمانڈر چترال ٹاسک فورس کرنل نظام الدین شاہ کی زیر نگرانی سیکیورٹی کانفرنس منعقد ہوئی۔جس میں کمانڈر چترال ٹاسک فورس کرنل نظام الدین شاہ نے علاقے کے موجودہ سیکیورٹی صورت حال کے بارے میں شرکاء کو بتایااور حالات کے مطابق تمام سیکیورٹی اداروں کو تلقین کی کہ تمام ادارے چترال کے آمن کو برقرار رکھنے میں اپنا اپنا بھرپور کردارادا کریں۔کمانڈر چترال ٹاسک فورس نے تمام سیکیورٹی اداروں کے کاموں کو سراہا۔

1

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں